
قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھانے کا حکم
سوال: میرا لیپ ٹاپ اور موبائل قسطوں پر بیچنے کا کاروبار ہے، میں مارکیٹ سے نقد موبائل و لیپ ٹاپ خرید تا ہوں اور آگے قسطوں پر اپنا پرافٹ رکھ کر بیچتا ہوں، اس کاروبار میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ مثلا ً میں نے کسی کو ایک لیپ ٹاپ76 ہزار کا چار ہزار روپے ماہانہ کی قسطوں پر بیچا، اب وہ چند قسطیں ادا کرنے کے بعد میرے پاس آکر کہتا ہے کہ میں ماہا نہ 4 ہزار روپے ادا نہیں کرسکتا، اس لئے آپ مہربانی کرکے میری ماہانہ قسط میں کمی کردیں مثلا 2500 کردیں، بدلے میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت آپ مجھ سے 80 ہزار روپے وصول کرلیں، یوں وہ اپنی مرضی سے مجھے زیادہ پیسے دینے کی پیشکش کرتا ہے، تو کیا اس طرح قسط میں کمی کرنے پر اصل رقم سے کچھ پیسے زیادہ لینا جائز ہے؟ جبکہ میری طرف سے کسی قسم کا جبر نہ ہو۔ یونہی بسا اوقات میرے پاس ایک کسٹمر آتا ہےجس کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے مثلا 75 ہزار میں لیپ ٹاپ قسطوں میں خریدتا ہے تاکہ وہ اس کو بیچ کر مطلوبہ رقم حاصل کرسکے، اور آگے قسطوں کی ادائیگی سے قبل اس کو بیچنا چاہتا ہے، تو کیا ایسے شخص کولیپ ٹاپ بیچنا جائز ہے ؟ اور کیا میں اس سے وہ لیپ ٹاپ خریدسکتا ہوں ؟
مایوسی کفر ہے؟ قرآن و حدیث روشنی کی میں وضاحت
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جب کوئی شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہو اور بظاہر بہتری کی کوئی راہ دِکھائی نہ دے رہی ہو ، تووہ ہمت ہار جاتا ہے ، جس پر دوست احباب اسے تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ، کیونکہ مایوسی کفر ہے ۔ اس حوالے سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ کیا واقعی مایوسی کفر ہے ؟اس کی وضاحت فرما دیں ۔سائل : ابراہیم بھٹی ( صدر ، کراچی)
نابینا شخص نماز میں قہقہہ لگادے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر بالغ نابینا شخص رکوع و سجود والی نماز میں کسی بات پر قہقہہ لگادے، تو اُس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: شخص چار رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کی نذر مان لے تو چار رکعتیں دو سلام کے ساتھ پڑھنے سے منت سے باہر نہیں ہوگا جبکہ اس کے برعکس باہر ہوجائے گا۔ (تبیین...
وضو کے بعد پاؤں کا چمڑا نوچنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
سوال: اگر کوئی شخص وضو کرنے کے بعد نماز سے پہلے اپنے پاؤں کی ایڑھی سے معمولی سا چمڑا نوچ لے، تو کیا اُس شخص کا وضو ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر اسی حالت میں وہ نماز بھی ادا کرلے ، تو کیا اُس کی وہ نماز ادا ہوجائے گی؟
قربانی کے جانور پر ایک شخص چھری چلائے اور دوسرا شخص تسمیہ کہے،تو کیا حکم ہے
سوال: قربانی کرتےہوئے ایک شخص چھری چلائے اور دوسرا تسمیہ(بسم اللہ اللہ اکبر) کہے ،تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
فرض غسل میں بھولے سے کوئی عضو دھلنے سے رہ جائے تو غسل اور پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: ایک شخص فرض غسل میں کسی عضو کو دھونا بھول گیا اورفجر کی نماز پڑھ لی، بعد میں اسے یاد آیا تو کیا اب اسے دوبارہ سے پورا غسل کرنا ہوگا ؟ یا پھر اسی عضو کو دھولینا کافی ہوگا۔ نیز جو نمازِ فجر پڑھی اس کا کیا حکم ہوگا؟
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
رضاعی باپ کی دوسری بیوی کی اولاد بھی محرم کہلائے گی؟
سوال: ایک شخص کی دو بیویاں ہیں اور دونوں سے اُس شخص کی اولاد بھی ہے۔ زید نے مدتِ رضاعت میں اُس شخص کی پہلی بیوی کا دودھ پیا۔ اب اُس کی رضاعی ماں کی جو اولاد ہے وہ تو زید کے رضاعی بھائی بہن ہوں گے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اُس شخص کی دوسری بیوی سے جو اولاد ہے، کیا وہ بھی زید کے رضاعی بہن بھائی کہلائیں گے؟حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
والدین اولاد سے قطع تعلقی کریں تو اولاد کو کیا کرے؟
جواب: شخص اس حال میں صبح کرے کہ وہ اپنے والدین کے متعلق اللہ تعالی کے حکم پرعمل کررہاہو تو اس کے لیے جنت کے دو دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، اور اگر والدین میں...