
غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم
سوال: چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا ،تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا ،لیکن امام نے نہیں لیا ،کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی ؟
نفل نماز کی پہلی رکعت بیٹھ کر اور دوسری کھڑے ہوکر پڑھنا کیسا؟
سوال: زید نے نفل کی ایک رکعت بیٹھ کر پڑھی اور دوسری رکعت میں بھولے سے کھڑا ہو گیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ زیدنےعمرو سے(15000)روپے قرض لیااورواپسی کایہ طے ہواکہ ہرماہ زید(1500)روپے قسط اداکرے گا۔اب عمروہرقسط کے ساتھ 50 روپے اضافی بھی لیتاہے نیزاس کاکہناہے کہ جب قسطیں پوری ہوجائیں گی توایک یادوقسطیں مزیداداکرنی ہوں گی۔کیاقرض پراس طرح اضافہ لیناجائزہے؟ سائل:محمدبلال (راوی روڈ،لاہور)
مسافر امام چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دے، بعض مقتدی مقیم اور بعض مسافرتھے تو۔۔؟
سوال: ایک مسافر امام نے چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دی اور سجدۂ سہو بھی نہیں کیا ،مقتدیوں میں بعض لوگ مقیم تھے اور بعض مسافر، کیا مقیم اور مسافرتمام مقتدیوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟
سوال: سِرّی نماز کی پہلی رکعت کے بعدکسی رکعت کے قیام میں شامل ہونے والا ثنا کب پڑھےگاکیا اسی وقت پڑھ سکتا ہے؟یا بقیہ نماز کی ادائیگی کرتے وقت پڑھے گا، اسی طرح جو شخص جہری نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہو، اس کے لئے ثنا پڑھنے کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
کمیشن ایجنٹ کا زائد قیمت پر چیز بیچنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمیشن ایجنٹ کمپنی ریٹ سے زیادہ قیمت پر چیز بیچ کر اضافی رقم خود رکھ سکتا ہے؟
نماز کے فرائض اور واجبات دونوں میں سجدے کا دوبار ہونا
سوال: اسلامی بہنوں کی نماز میں فرائض کے بیان میں لکھا ہوا ہے کہ:" ہر رکعت میں دو بار سجدہ فرض ہے ۔"اوریہی بات واجبات کے بیان میں بھی لکھی ہوئی ہے۔ اس کی کیا حقیقت ہے ؟
آفس میں ماہانہ رقم جمع کرکے کسی کو قرض دینا اورواپسی پر زیادہ لینا
سوال: اگر آفس اسٹاف ماہانہ مل کر دو سو یا تین سو ریال جمع کریں، پھر انہیں میں سے کسی کو قرض کی ضرورت ہوتو وہ ہزار ریال لے لے، لیکن واپسی پر پچاس ریال اضافی واپس کرے گا، تو کیا یہ جائز ہے؟ وہ پچاس ریال جب ملیں گے،تو سب میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔
سوال: اگر کسی کے ذمہ بہت ساری قضا نمازیں ہوں اور وہ ان کو تھوڑا تھوڑا کر کے ادا کر رہا ہے، تو کیا عشاء کے وتر کی تین رکعت نماز جس طرح پڑھنے کا طریقہ ہے، ویسے ہی پڑھنے سے وتر ادا ہوں گے یا پھر تین رکعت پڑھنے کے بعد پھر ایک رکعت ملا کر چار رکعت پڑھنا ضروری ہے؟ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
نماز میں سجدہ تلاوت کے بعد پھر وہی آیت پڑھی تو دوبارہ سجدہ لازم ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امام مسجد ہوں اور جہری نمازوں میں بالاستیعاب قرآن کریم کی تلاوت کر رہا ہوں، آج فجر کی نماز میں یہ معاملہ پیش آیا کہ میں نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی، پھر اسی وقت سجدہ تلاوت بھی کروا دیا، جب سجدہ سے اٹھا، تو دوبارہ اسی رکعت میں آیت سجدہ سے تلاوت شروع کر دی، اس کا سجدہ نہیں کروایا اور ایسے ہی نماز مکمل کر دی، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا مجھ پر دوبارہ سجدہِ تلاوت کی ادائیگی لازم تھی یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔