
سوال: بعض فاسٹ فوڈ کمپنی والے اپنا ڈسکاؤنٹ کارڈ بیچتے ہیں۔جو وہ کارڈ خریدتا ہے، اسے خریداری میں ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ کیا اس صورت میں وہ ڈسکاؤنٹ کارڈ خریدنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
کیا غسل وغیرہ کرنے کے لیے احرام کی چادریں اتار سکتے ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ عمرہ کے احرام کی حالت میں اگر کوئی نہانا چاہے، تو کیا غسل کے لیے احرام کی چادریں اتار سکتا ہے؟
جہیز میں ملے ہوئے زیور کی زکوۃ کس پر ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکی کی شادی ہوئی جس کے والدین نے اسے زیور دیا، اب اس زیور کی زکوۃ ادا کرنی ہے، مگر سسرال والے کہتے ہیں کہ اس کی زکوٰۃ لڑکی کے والدین ادا کریں گے، کیونکہ یہ زیور انہوں نے دیا ہے، اس حوالے سے کیا حکم ہے؟
میاں بیوی کا ایک دوسرے کو بھائی، بہن کہنا کیسا ؟
جواب: لے تو آپ کو بلایا تاکہ آپ سے طلاق حاصل کرکے حضرت سارہ پر قبضہ کرے،آپ نے فرمایا کہ یہ بی بی صاحبہ میری بہن ہیں،وہ بے دین بھائی سے بہن کو نہیں چھینتا...
جواب: لے کمپنی کا ممبر بنتا ہے اور کمپنی سے اس کی مصنوعات خریدتا ہے۔ پھر وہ اپنی کوشش سے مزید دو افراد کوممبر بناتا ہے اور یہ دونوں بھی کمپنی سے خریداری ک...
اللہ تعالیٰ کے لیےچھیننے کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ اللہ رب العزت کے لیے لفظ ”چھین“ استعمال کر سکتے ہیں مثلا یوں کہنا کہ اللہ رب العزت نے زید کی آنکھیں چھین لی؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
آفس میں ماہانہ رقم جمع کرکے کسی کو قرض دینا اورواپسی پر زیادہ لینا
سوال: اگر آفس اسٹاف ماہانہ مل کر دو سو یا تین سو ریال جمع کریں، پھر انہیں میں سے کسی کو قرض کی ضرورت ہوتو وہ ہزار ریال لے لے، لیکن واپسی پر پچاس ریال اضافی واپس کرے گا، تو کیا یہ جائز ہے؟ وہ پچاس ریال جب ملیں گے،تو سب میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔
نقش نعلین مبارک کی فضیلت اور فوائد؟
جواب: لے نے کہا:جب اس کی آتش شوق میرے سینے میں بھڑکتی ہے اور اس کا دیدار میسر نہیں ہوتا، تواس کی تصویر ہاتھ پر کھینچ کر آنکھ سے کہتاہوں اسی پر بس کر۔‘‘( مطا...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: (1)مقدس اوراق جن پراسمائے مقدسہ یاآیات وغیرہ ہوں ان کوجلاکرراکھ سمندرمیں ڈال دی جائے توایساجائزہے یا نہیں ؟ اور اگر اخبارکی ایک جانب جاندارکی تصویراوردوسری جانب آیت قرآنی وغیرہ ہوتوایسے اخبارکوجلاسکتے ہیں یانہیں ۔؟ (2)دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ اورمدارس المدینہ وغیرہ میں وسعت ہوتومقدس اوراق محفوظ کرنے کے لیے کنویں بناسکتے ہیں یانہیں ؟ (3)مختلف علاقوں سے مقدس اوراق اکٹھے کرکے دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ یامساجدمیں عارضی طورپررکھ سکتے ہیں یانہیں تاکہ جب اتنے جمع ہوجائیں کہ ایک ٹرک وغیرہ بھرسکے توانہیں محفوظ کرنے کے لیے بھیجاجاسکے۔ (4)اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لیے جوباکسزنصب کیے جاتے ہیں ان میں بعض اوقات پیسے،ٹوپی،مصلے اورکتب ورسائل وغیرہ نکلتے ہیں ان کے بارے میں کیاحکم ہے ؟ (5)جب دریاخشک ہوجاتے ہیں اوران میں پانی نہیں ہوتاوہاں زمین کھودکرمقدس اوراق کودفن کیاجاسکتاہے؟ (6)اگرکسی شخص نے اس لیے رقم دی کہ اس سے مقدس اوراق کے باکسز بنواکرلگوائیں کیااس رقم کواوراق مقدسہ کے اجیروں کوبطوراجارہ دے سکتے ہیں ؟ (7)کیااوراق مقدسہ کومشین کی مددسے ریزہ ریزہ کرکے پانی میں بہایاجاسکتاہے ؟