کافر یا بدمذہب کو دیکھ کر مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا پڑھنا
سوال: مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر جو دعا پڑھی جاتی ہے:”الْحَمْدُ للہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً“ کیا یہ دعا کسی کافر یا بدمذہب کو دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: بولی والی کمیٹی کا شرعی حکم کیا ہے؟ہمارے ہاں اس کا طریقہ یہ ہے کہ کمیٹی میں شامل ہونے والے افراد ہر ماہ ایک جگہ جمع ہوکر کمیٹی ہولڈر کو رقم جمع کرواتے ہیں،پھر اسی جگہ بولی لگتی ہے،جو ممبر سب سے کم بولی لگاتا ہے،اسے اتنی کمیٹی دے کر بقیہ رقم دیگر ممبران میں تقسیم کر دی جاتی ہے،مثلاً 10 لاکھ کی کمیٹی ہے اور 9لاکھ بولی لگی،تو 9لاکھ بولی لگانے والے کو دے کر 1لاکھ ممبران میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، لیکن کمیٹی لینے والے کو ہر ماہ کمیٹی جمع کروا کر 10لاکھ پورے کرنے ہوتے ہیں،یعنی رقم وہ کم لیتا ہے،لیکن ادائیگی زیادہ کرتا ہے۔البتہ کمیٹی ہولڈر اور آخر میں لینے والے دونوں کو بغیر بولی کے پوری کمیٹی ملتی ہے، ہاں ان کو بھی بقیہ ممبران کی کمیٹی سے اضافی رقم ملتی رہتی ہے۔بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہر ممبر اپنی مرضی سے کم بولی لگا کر بقیہ رقم چھوڑتا ہے،لہذا بقیہ ممبران کیلئے وہ رقم جائز ہے۔براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ ایسی کمیٹی شروع کرنا کیسا ،اگر کسی نے کر لی ہو اور اضافی رقم بھی لے چکا ہو،تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
علم حاصل کرنے کے دوران موت آنے کی دعا کرنا
سوال: حدیثِ پاک میں ہے کہ جسے علم کی طلب میں موت آ جائے وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے اور انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے درمیان صرف نبوت کا درجہ ہوگا۔سوال یہ ہے کہ اس فضیلت کو پانے کے لئے طلبِ علم کی راہ میں موت کی دعا کی جا سکتی ہے؟
کسی مسلمان کو کفر پر مرنے کی بد دعا دینا کیسا؟
سوال: زید یہ دعا کرتا ہے کہ ”اے بکر تیری موت کفر پر ہو، تو کافر ہوکر مرے“۔ زید پر کیا حکم ہوگا؟
جماعت کھڑی ہونے میں کچھ وقت باقی ہو تو اس وقت سنتیں پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمومًا مساجد میں یہ دیکھا ہے کہ کچھ لوگ جب نماز کے لیے آتے ہیں اور اب جماعت کھڑی ہونے کچھ ہی منٹ باقی رہتے ہیں تو وہ سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس کے سبب ان کی ایک دو رکعت چھوٹ بھی جاتی ہیں، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ بالخصوص ظہر میں جب جماعت کھڑی ہونے میں اتنا وقت باقی نہ ہو کہ مکمل چار سنتیں پڑھی جاسکیں تو کیا سنتیں پڑھنا شروع کرنی چاہیے یا جماعت کے بعد اسے ادا کریں، اسی طرح عصر اور عشاء کی سنت قبلیہ اگر چھوٹ جاتی ہیں تو اس کو ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
بالغ و نابالغ کی اکٹھی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھیں؟
سوال: اگر بالغ و نابالغ کی نماز جنازہ ایک ساتھ ہی پڑھی جائے تو اس میں کون سی دعا پڑھی جائے گی، آیا دونوں دعائیں پڑھی جائیں گی یا صرف بالغ کی؟ رہنمائی فرمائیں۔
ہمبستری کے بعد انزال ہوجائے تو دل میں یہ دعا پڑھی جائے
سوال: ہمبستری کے بعد انزا ل ہوجائے تو دل میں یہ دعا پڑھی جائے
کھانے سے پہلے پڑھی جانے والی دعا
سوال: کھانے سے پہلے پڑھی جانے والی دعا
عید کی نماز میں مقتدی کی کچھ تکبیریں رہ جائیں، تو نماز کیسے ادا کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص نماز عید کی پہلی رکعت کی زائد تکبیروں میں سے ایک یا دوتکبیروں کےبعدشامل ہو،تو وہ شخص یہ تکبیریں کب کہے گا ؟اوراگر اس کی تینوں تکبیریں رہ جائیں اور امام صاحب نےقراءت شروع کردی ہو یاامام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد شامل ہو ، تو زائد تکبیریں کب کہے گا ؟
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
سوال: ابھی کچھ دن پہلے ظہر کا وقت 5 بج کر 2منٹ پر ختم ہونا تھا ۔ کسی وجہ سے مجھے نماز کے لیے تاخیر ہوگئی ، تو آخری وقت میں پڑھتے ہوئے میں نے پورے 5 بجے ظہر کے فرض شروع کیے اور اسی دوران ظہر کا وقت ختم ہوگیا کہ جب میں نے سلام پھیرا ، تو 5 بج کر 4 منٹ ہوچکے تھے ۔ رہنمائی فرما دیں کہ میری یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟