
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ترجمہ:
اے اللہ! شیطان کے لئے (حصہ) نہ بنا اس میں جو رزق (اولاد) تو ہمیں عطا فرمائے۔ مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث مبارک میں ہے:
عن علقمة: أن ابن مسعود كان إذا غشي أهله فأنزل، فقال: اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيْمَا رَزَقْتَنَا نَصِيْبًا
ترجمہ: حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ جب اپنی اہل (بیوی) کے ساتھ جماع کرتے، پھر انزال ہوجا تا تو یہ (دعا) پڑھتے
اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيْمَا رَزَقْتَنَا نَصِيْبًا۔ (المصنف ابن ابی شیبہ، جلد 6، صفحہ 92، رقم الحدیث: 29734، مطبوعہ دار التاج، لبنان)
نوٹ: اس دعا کو دل میں کہے کیونکہ ہمبستری کی حالت میں زبان سے ذکر اللہ کرنا مکروہ و ناپسندیدہ عمل ہے۔
جیساکہ اس حديث كو نقل كرنے کے بعد علامہ علی قاری حنفی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
يقولها في قلبه۔۔۔ لكراهة ذكر اللہ باللسان في حال الجماع بالإجماع
ترجمہ: اس دعا کو دل میں کہے کیونکہ با لاجماع ہمبستری کی حالت میں زبان سے اللہ کا ذکر کرنا مکروہ (ناپسندیده) ہے۔ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح، جلد 4، صفحہ 1676، مطبوعہ دار الفکر، بیروت، لبنان ملخصا)