
زندہ پیدا ہونے والے بچے کی نمازِ جنازہ کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ہمارےہاں چنددن پہلےایک بچہ پیداہوااوروہ دوسےتین گھنٹےزندہ رہا،اس کےبعد اس کاانتقال ہوگیا،تولوگوں نےاس بچےکوبغیرجنازہ پڑھےدفن کردیا۔شرعی رہنمائی فرمادیں کہ ایساکرناکیسا؟اوراب اس کاکیاکیاجائے؟
وضو میں پورے سر کا مسح نہ کرنے کا حکم
سوال: کچھ لوگوں کو دیکھا ہے، وہ سر سے تھوڑی سی ٹوپی یا عمامہ ہٹا کر صرف سر کے چوتھائی حصہ کا مسح کر لیتے ہیں ، پورے سر کا مسح نہیں کرتے ، تو یہ رہنمائی فرمائیے کہ پورے سر کا مسح کرنے کا کیا حکم ہے ، اگر کوئی اس کے ترک کی عادت بنا لے ، تو کیاحکم ہو گا ؟
ایک آیت کے بعد کسی دوسری سورت کی آیت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ نمازِ عشاءکی دوسری رکعت میں امام صاحب سورۃ التین کی تلاوت فرمارہے تھےکہ امام صاحب نے آیتِ مبارکہ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴾(پارہ 30، سورۃ التین، آیت06) کی جگہ غلطی سےسورۃ العصر کی آیتِ مبارکہ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠﴾(پارہ 30، سورۃ العصر، آیت03) پڑھ دی اور نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟ رہنمائی فرمادیں۔
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
جواب: شرعاً مسافر ہوگا اور قصر نماز ادا کرے گا۔ چنانچہ بدائع الصنائع میں ہے: ”فالوطن الأصلی ينتقض بمثله لا غير وهو: أن يتوطن الإنسان في بلدة أخرى وينق...
مرد کیلئے کڑا پہن کر نماز پڑھنے سے نماز کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل کئی نوجوانوں نے ہاتھوں میں لوہے ،پیتل وغیرہ کاکڑا پہناہوتاہےاوران میں سے جونمازی ہوتے ہیں،وہ اس کے ساتھ ہی نمازاداکرلیتے ہیں۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ مردکے لیے دھات کاکڑاپہنناکیساہے؟ اوراس کوپہن کرنمازاداکرناکیساہے؟
مسجد میں عورتوں کی محفل کی وجہ سے اذان و جماعت نہ کرنا
سوال: ہمارےگاؤں کی جامع مسجدمیں عورتوں کی محفل ایصال ثواب ہوتی ہے،جو 9سے3بجےتک ہوتی ہے،اس دن ظہرکی اذان اورجماعت اس مسجد میں نہیں ہوتی اس بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں کہ یہ سب کرنا کیسا ہے؟
کیا زنا کرنے سے نکاح ٹوٹ جائے گا
جواب: شرعاً لازم و ضروری ہے۔ صورتِ مسئولہ میں دیور اور بھابھی دونوں پر لازم ہے کہ صدقِ دل سے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کریں اور آئندہ اس گناہ سے باز ر...
سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟
سوال: سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جہری قراءت کرنی چاہیے کیونکہ بخاری شریف میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :"جهر النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخسوف بقراءته" ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خسوف میں جہری قراءت فرمائی ۔(صحیح البخاری ، کتاب الصلوۃ ، باب الجھر بالقراءۃ الخ ، ج1، ص145، کراچی) آپ درست رہنمائی فرمادیں۔
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کے بارے میں حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میرا بھائی درزیوں کا کام کرتا ہے،گاہَک سوٹ کے حساب سے کپڑا دے کر جاتے ہیں ،اوروہ اپنی کاریگری سے کاٹ کر اس میں سے کچھ نہ کچھ کپڑا بچا لیتا ہے،اور بعض اوقات ایک ہی گھر کے کئی جوڑے ایک ہی تھان سے ہوتے ہیں ،اگر ان کو احتیاط سے کاٹا جائے توان سے زیادہ کپڑا بچ جا تا ہے جو بآسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہےیعنی اس سے چھوٹے بچوں کا ایک آدھ سوٹ بن جاتا ہے، کیا یہ بچا ہوا کپڑا ہم اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں؟ سائل:اکبر علی لودھی(،نیو بہگام ،گوجر خان ضلع راولپنڈی)