
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟
تحری کرکے پڑھی گئی نماز کو کیا بعد میں دہرانا بھی ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایسی کسی جگہ ہو کہ جہاں قبلے کی سمت اسے معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی وہاں قابلِ اعتماد لوگ موجود ہوں کہ جن سے قبلہ کی سمت کا پتہ چل سکے۔ تو ایسی صورت حال میں جہاں اس کا دل جمے کہ اس طرف قبلہ ہوگا اس سمت وہ رخ کرکے نماز ادا کرلے تو کیا اس کی وہ نماز درست ادا ہوگی یا پھر گھر جاکر اسے وہ نماز لوٹانا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
نماز میں خلافِ ترتیب قراءت شروع کرنے کے بعد یاد آنے پردوسری سورت پڑھنا
سوال: اگر پہلی رکعت میں سورۂ قریش پڑھی اور دوسری رکعت میں بھول کر سورۂ فیل شروع کی ، توکیا یاد آنے پر جلدی سے سورۂ کوثر پڑھ سکتے ہیں یا سورہ ٔفیل ہی مکمل کرنی ہوگی؟
حیض کی حالت میں تعویذ پہننے کا حکم
سوال: کیااسلامی بہنیں حیض کی حالت میں تعویذ پہن سکتی ہیں؟
جوتے پہن کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا حکم
سوال: کیا جوتے پہنے ہونے کی حالت میں زبانی قرآنِ پاک کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟
پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟
سوال: ایک امام صاحب پائنچوں سے شلوار فولڈ کر کے نماز پڑھاتے ہیں۔ ہم نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ وہ جواباً کہتے ہیں کہ دین میں اتنی سختی نہیں ہے اور اب تک اِسی انداز میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نماز میں کپڑا پائنچوں سے فولڈ کرنے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ کیا اسلام اِس کی اجازت دیتا ہے یا ممنوع ہے؟
نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟
سوال: کسی شخص کی قراءت میں غلطی کی وجہ سے نمازیں فاسد ہو گئیں، اسے معلوم ہوا تو اس نے اصلاح کی اور وہ نمازیں لوٹا لیں۔ لیکن اس نے نابالغی کی حالت میں جو نمازیں ادا کیں، ان میں بھی یہی غلطی کرتا تھا، تو کیا وہ نابالغی کی حالت میں پڑھی گئی نمازیں بھی دوبارہ پڑھے گا؟
رکوع و سجود کی تسبیحات کتنی آواز سے پڑھنی چاہیے؟
سوال: نماز میں رکوع و سجود کی تسبیحات پڑھنے میں اگر آواز دوسرے نمازیوں تک پہنچے، تو کیا بغیر آواز کے تسبیحات پڑھ سکتے ہیں؟
دادی ساس کی وفات کے 15دن بعدنئے کپڑے پہننا
سوال: ہماری دادی ساس کے انتقا ل کو 15 دن گزرگے ہیں۔کیاہم نیا کپڑا پہن سکتے ہیں یا نہیں ؟
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔