
نماز میں تحریر دیکھ کر سمجھنے سے نماز کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ایک دن میں اپنےکمرے میں نمازپڑھ رہاتھا ،قیام میں دورانِ قراءت سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی ایک تحریر پر میری نظر پڑی،تحریر واضح نہیں تھی۔میں نے قراءت کرتے ہوئے اس تحریر کوسمجھنے کےارادےسے کچھ دیر بغور دیکھا، تو وہ سمجھ آگئی ۔ لیکن اس دورا ن میں قراءت کرتارہا ،زبان سے اس تحریر کو نہیں پڑھااورنماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح نماز میں تحریرکو بغور دیکھ کرسمجھنے سے میری نما زفاسد ہوگئی؟
امام نے سجدے سے اٹھتے ہوئے بھول کر سمع اللہ لمن حمدہ کہا، تو نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب نے دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے اللہ اکبر کہنے کے بجائے سمع اللہ لمن حمدہ کہہ دیا، کیا اس صورت میں سجدۂ سہو واجب ہوگا؟نیز اگر امام نے اس غلطی کی وجہ سے سجدۂ سہو کر لیا ہو، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟
سوال: سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جہری قراءت کرنی چاہیے کیونکہ بخاری شریف میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :"جهر النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخسوف بقراءته" ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خسوف میں جہری قراءت فرمائی ۔(صحیح البخاری ، کتاب الصلوۃ ، باب الجھر بالقراءۃ الخ ، ج1، ص145، کراچی) آپ درست رہنمائی فرمادیں۔
جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا
سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز خوف سے کیا مراد ہے؟
بھول کر دو مرتبہ سجدہ سہو کرنے کا حکم
جواب: نمازپرکوئی فرق نہیں پڑاکہ یہ جواس نے دوبارہ سجدہ سہوکرنے کے لیے سلام پھیراہے ،یہ درحقیقت خروج بصنعہ والاسلام ہے ۔ہاں اگر یہ امام ہے ،تو جو مقتدی مسبو...
نمازی کی قراءت کی آواز دوسرے تک جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: تنہا نماز پڑھنے والا سنت اور نفل نماز میں اتنی بلند آواز سے قراءت کرتا ہےکہ پاس میں نماز پڑھنے والے کو تکلیف ہوتی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟
حمل کے آخری دنوں میں عورت نماز کس طرح پڑھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حمل کے آٹھویں نویں ماہ میں سجدہ کرتے وقت سخت دشواری ہوتی ہو یا سجدہ کرنے میں درد ہوتا ہو، تو کیا اشارے سے نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی؟
کیا نابالغ سمجھدارلڑکا نماز میں لقمہ دے سکتا ہے ؟
سوال: امام صاحب نےعشاء کی پہلی رکعت میں سورۃ القدرکی تلاوت کی اورغلطی سےدوسری آیت ﴿ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ﴾چھوڑدی،اوراس سےآگےقراءت کرنےلگے،نمازمیں شریک ایک نابالغ حافظ صاحب نےلقمہ دیا،امام صاحب نےلقمہ لے کرغلطی درست کی اورنمازمکمل کرلی،اب سوال یہ ہےکہ یہاں لقمہ دینےکامحل تھایانہیں؟نیز کیا نابالغ لڑکالقمہ دے سکتا ہے؟ نوٹ :حافظ صاحب کی عمر گیارہ سال ہے اور وہ درست طریقے سے افعال نماز ادا کرتے ہیں ۔