
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدکوقسطوں کی دکان پر نوکری مل رہی ہے،تنخواہ کی تفصیل یہ ہے کہ اگر وہ مارکیٹنگ کرکے مہینے میں 4 لاکھ کی سیل کروائے گا تو اس کو 25000روپے تنخواہ ملے گی اور اگر اس سے کم ہوئی تو 1 لاکھ سیل پر 1ہزار تنخواہ ہوگی۔اور سیل کے کم زیادہ ہونے کی صورت میں اسی تناسب سے تنخواہ ملے گی ۔ کیا یہ نوکری جائزہے یانہیں؟ نوٹ:وقت کا اجارہ نہیں ہوگا،کام پر ہوگا،وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی نیزقسط لیٹ ہونے پر مالی جرمانہ کی شرط بھی ہوتی ہے۔ سائل:محمدمحسن(توحیدآباد،راوی روڈ،مرکزالاولیاء،لاہور)
مقدمے کے زور پر دوسروں کا مال ناحق کھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی زمین دوآدمیوں بکروعمروکوفروخت کرکے قبضہ بھی دے دیا،قریب آبادی کے لوگ زیدکے گھرگئے اوراس سے کہاکہ ہماراراستہ آپ کی زمین میں سے آتاہے ،ہمارے ساتھ آپ کیاکریں گےاس پرزیدنے کہا:میں نے اپنی ساری زمین بکروعمروکوفروخت کردی ہے لہذاراستہ سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔اس پرلوگ بکروعمروکے پاس گئے اورراستے کےحوالے سے بات چیت کی توبکروعمرونے ایک مخصوص رقم بتاکرکہا:اتنی رقم دوتوراستہ بھی ملے گااورسکیم میں جتنی سہولیات ہیں :گیس،پانی ،بجلی وغیرہ وہ بھی آپ کوملے گی اس پرآبادی کے لوگوں نے وہ مخصوص رقم ان کودے دی لیکن کوئی سہولت نہیں ملی ۔اب ہماری گلیوں میں گیس پائپ لائن ڈل رہی تھی کہ زیدSTAYلے کرآگیا،ہماری گلیوں کی گیس پائپ لائن روک دی گئی ہے،اس پربستی کے چندلوگ زیدکے گھرگئے اوراس کے متعلق اس سے بازپرس کی توزیدنے کہاکہ بکروعمروکوآپ لوگوں نے اتنی رقم دی ہے 5لاکھ مجھے بھی دیں ،میں یہ رقم مسجدکے اوپرخرچ کروں گااوراپناSTAY واپس لے لوں گا۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکرکااس طرح 5لاکھ لیناجائزہے یانہیں؟ سائل :احمدعلی عطاری(سلامت پورہ،لاہور)
کیا رضاعی بہن سے نکاح کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بچپن میں اپنی ایک عزیزہ رشیدہ بی بی کا دودھ پیا تھا، اب ان کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ میرا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ یہ وہ بیٹی نہیں جس کے ساتھ میں نے دودھ پیا تھا بلکہ یہ بعد میں پیدا ہوئی تھی۔ سائل:محمد عمران (ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر)
کیا بیوی کے انتقال کے بعد اسکی بھانجی سے نکاح کرسکتے ہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری زوجہ کا انتقال ہو گیا ہے، اب میں اس کی سگی بھانجی سے نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔ سائل: عبد الغفور عطاری (راولپنڈی)
کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بینک سے جو رقم ہم لیں گے اس سے کچھ زائد رقم اپنے مقررہ وقت پر قسطوں کی صورت میں واپس کرنا ہو گی، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل:خضر حیات (ڈیرہ غازیخان)
نماز کے بعد مصلے کو فولڈ کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکثر ائمہ حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ نماز پڑھنے کے بعد مصلے کوایک کونے سے اکٹھاکر دیتے ہیں اس طرح کرنے کا ثبوت کیا ہے ؟ اور اگر اس طرح نہ کیا جائے تو کیا گناہ گار ہوں گے ؟اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا تو شیطان اس پر نماز پڑھے گا اس کی کیا حقیقت ہے ؟ سائل: رانا تجمل حسین(لاہور،کینٹ)