سرچ کریں

Displaying 261 to 270 out of 1278 results

261

نمازپنجگانہ امت محمدیہ(علی صاحبھاالصلوۃ والسلام) کی خصوصیت

سوال: جس طرح ہم پر پنج وقتہ نماز فرض ہیں ،کیا اسی طرح پچھلی امتوں پر بھی نماز فرض تھی اورتھی تو کتنے وقت کی نماز فرض تھی؟

261
262

صرف تراویح کے لیے داڑھی رکھنے اور بعد میں کٹوادینے والے حافظ کے پیچھے نماز

سوال: بعض حافظ سار ا سال داڑھی منڈاتے یا کٹوا کر ایک مٹھی سے کم رکھتے ہیں اور رمضان المبارک سے ایک ،دو ماہ پہلے کٹوانا چھوڑ دیتے ہیں اور تراویح کے لیے امام بن جاتے ہیں اوررمضان گزرتے ہی معاذ اللہ ! دوبارہ کٹوا دیتے ہیں، ایسوں کے پیچھے تراویح پڑھنا یا ان کو تراویح کے لیے امام بنانا کیسا ہے ؟ اور ایسے حافظ عموماً یہی کہتے ہیں کہ ہم نے داڑھی کٹوانے سے توبہ کرلی ہے ، آئندہ ایسا نہیں کریں گے ، لیکن مشاہدہ یہی ہے کہ وہ رمضان کے بعد دوبارہ کٹوا لیتے ہیں ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسے حافظ کو امام بنایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟

262
263

مذہبی آزادی کا نظریہ شریعت و عقل کی روشنی میں

سوال: زید بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت مندرجہ ذیل نظریات رکھتا ہے: ٭ہر انسان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا پورا حق ہے۔ اس حق میں مذہب یا عقیدے کو تبدیل کرنے اور پبلک میں یا نجی طور پر،تنہا یا دوسروں کے ساتھ مل جُل کر عقیدے کی تبلیغ ، عمل، عبادت اور مذہبی رسمیں پوری کرنے کی آزادی بھی شامل ہے۔ ٭ اپنے ذاتی عقائد رکھنا، اپنا ذاتی مذہب رکھنا، کوئی بھی مذہب نہ رکھنا ، یا مذہب کو تبدیل کرلینا ہم سب کا حق ہے۔ ٭وہ مذہبی، غیر مذہبی اور لا مذہبی تمام اعتقادات کی حفاظت کو ضروری سمجھتا ہے،نیز اُن لوگوں کی حفاظت کو بھی ضروری جانتاہے، جو کسی قسم کا یقین یا عقیدہ نہیں رکھتے۔ ٭ وہ سوچ و فکر ،فہم واِدراک ، مذہب اور عقیدے کی آزادی کو تحفظ فراہم کرنے کا اور اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کرچکا ہے کہ ہر انسان کسی بھی قسم کے جُرمانے /ہرجانے یا ظلم کے خوف سے آزاد ہو کر اپنے عقائد کو تبدیل کر سکےیا اگر چاہے تو کوئی عقیدہ نہ رکھے (یعنی دہریہ/ملحد ہوجائے)۔ ٭ وہ عہد کرچکاہےکہ 'مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی ' کا دفاع کرنے والوں کی حمایت کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گا، مذہب اور عقیدے کے حوالے سےبا اثرافراد/رہنماؤں کو اپنے ساتھ شامل کرےگا، مستقبل کی باگ ڈور سنبھالنے والوں بالخصوص نوجوانوں کو (مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی سے) متاثر کرے گا اور اس پر منظم عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر کئی مختلف اتحاد/شراکت داریاں قائم کرے گا۔ ٭ وہ عہد کرچکا ہے کہ ایسی ہر قسم کی حق تلفی یا ظلم کے خلاف جنگ کرےگا جو نوجوانوں کو ' مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی ' سے روکتا ہو۔ ٭ وہ عہد کرچکا ہے کہ آن لائن بھی انسانی حقوق کی حفاظت کرے گا اور 'مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی ' بھی اس میں شامل ہوگی تاکہ ہر فرد وہ مذہب منتخب کر سکےجو آن لائن (انٹرنیٹ کی) دنیا پیش کرتی ہے اور جس کو فرد اپنے لیے مثبت و فائدہ مند جانتا ہو۔ زید کے ان نظریات پر اسلام کیا کہتا ہے؟

263
264

خلیفہ اول کون

جواب: ہم السلام کے بعد حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سب سے افضل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خلافت کے حقدار ہیں، پھر حضرت سیدنا فاروق ...

264
265

کام سے پہلےاجرت دینے کی شرط پراس میں کمی کروانا

سوال: ہم کپڑا ڈائنگ(یعنی رنگ) کرواتے ہیں ،اس کا مارکیٹ ریٹ مثلاً :ایک کپڑےکا دس(10) روپےہے ، ہم اس سے کہتے ہیں کہ آپ ہمیں نو(09)روپے فی کپڑا لگائیں ، ہم آپ کو اجرت ایڈوانس دیں گے، تو اس کا شرعی حکم کیاہوگا؟

265
266

حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم

جواب: ہم نے کہا کہ جب حیض میں خون دس دن سے تجاو زکرجائے اور عورت کی عادت معروف ہو تو عادت کے ایام ہی اس کے حیض کے ایام ہیں اور اس سے زائد استحاضہ کہ عادت سے...

266
267

قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قربانی کے لیے جانور خرید کراپنےعلاقے میں لائے ،تو وہ ایک آدمی کو پسند آگیا ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ جانور مجھے بیچ دو اور آپ اپنے لیے دوسرا جانور خرید لواوراس آدمی کوجانوربیچنے سےہمیں نفع بھی مل رہا ہے،کیا ہم وہ جانوراسے بیچ سکتے ہیں ؟ نوٹ :وہ جانور غنی نے قربانی کے لیے خریدا تھا۔

267
268

مقتدی کے لیے کب سلام پھیرنا سنت ہے؟

جواب: ہما پسند کرتے تھے کہ جب امام سلام پھیرے ،تو مقتدی بھی سلام پھیر دیں ۔۔ حضرت عتبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، کہتے ہیں ہم نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ...

268
269

سامری جادوگر کون تھا؟

جواب: ہم نے آپ کا وعدہ اپنے اختیار سے خلاف نہ کیا لیکن ہم سے کچھ بوجھ اٹھوائے گئے اس قوم کے گہنے کے تو ہم نے انہیں ڈال دیا پھر اسی طرح سامری نے ڈالا۔ تو اُ...

269
270

نئی سِم خریدنے پر کمپنی کی طرف سے ملنے والے ایم بی سِم نکلوانے پر ملنے والے فری منٹس و میسجز استعمال کرناکیسا "

سوال: ہم نے نیو سم نکلوائی ہے اور اس سم پرکمپنی کی طرف سے فری 1000 منٹ،5000 Mb اور ایس ایم ایس ملے ہیں، کیا ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ اگر سم دومہینے کےلیے بند کردی جائے، تو پھر بھی Free Minutes, Mb, Sms ملتے ہے تو کیا یہ بھی ہم استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟کیا یہ سود تو نہیں؟

270