ایڈوانس سیکورٹی کی شرط اورملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کا حکم ؟
سوال: (1)دودھ فروش دکانداراور دودھ سپلائی کرنے والوں کے درمیان ایک سال کا معاہدہ ہوتا ہے، اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ دودھ فروش دکاندار ،سپلائر کو ایک مخصوص رقم مثلاً: ایک لاکھ روپے ایڈوانس سیکورٹی کے طور پر جمع کرواتا ہے اور سپلائر معاہدے کے مطابق روزانہ ایک سال تک دودھ فروش کو دودھ سپلائی کرتا ہے۔ دودھ کی رقم دودھ فروش روزانہ یا ہفتہ وار معاہدے میں جو طے ہوا، اس کے مطابق سپلائر کو دیتا رہتا ہے ، پھر سال مکمل ہونے پر معاہدہ ختم ہو جاتا ہے اور سپلائر سیکورٹی کی رقم دودھ فروش کو واپس کر دیتا ہے۔اگر مزید معاہدہ جاری رکھنا چاہیں تو سیکورٹی کی اسی رقم پر یا کم یا زیادہ پر پھر اگلے سال کا معاہدہ ہو جاتا ہے۔ ایڈوانس سیکورٹی کی رقم کی شرط کے ساتھ یوں دودھ خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟ (2)سپلائر اور دکاندارکے درمیان دودھ کا ریٹ وہی مقرر ہوتا ہے، جو ملک ایسوسی ایشن کا مقرر کردہ ہوتا ہے اور یہ ریٹ فریقین کو معلوم ہوتا ہے، جب اس ریٹ میں تبدیلی ہوتی ہے،تو سپلائر دکاندار کو اس کی اطلاع دیتا ہے ۔ اطلاع کے بعد سے آنے والا دودھ نئے ریٹ پر ہوتا ہے۔ملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟
متفرق طور پر 92 کلو میٹر سے زائد سفر کرنے والا مسافر نہیں
جواب: درمیان 92 کلومیٹر یا اس سے زائد مسافت ہے، تو اب اس شہر اور اس کے مضافات سے نکلنے کے بعد آپ مسافر کہلائیں گے اور اپنے شہر پہنچنے سے پہلے درمیان میں ک...
جمعہ کے خطبے کے وقت چندہ جمع کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جمعہ کے دن اذانِ ثانی کے دوران صفوں میں گھوم کر مسجد کے لیے چندہ جمع کرنا کیسا؟ اس وقت عوام کے زیادہ ہو جانے کی وجہ سے چندہ جمع کیا جاتا ہے۔
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: درمیان اگر وقفہ کرکے تھوڑا آرام لینا چاہیں تو اِس کی بھی اجازت ہے کہ طواف کے پھیروں کو بغیر وقفہ دئیے ،پے در پے کرناسنت ہے اور بلا عذر ان کے درمیان...
غسل کرنے کے کتنی دیر بعد احرام پہنا جائے؟
جواب: فضیلت تبھی حاصل ہوگی جبکہ حدث ہونے سے پہلے پہلےاحرام باندھاجائے،پس اگر غسل کے بعداحرام باندھنے میں دیرکی یہاں تک کہ حدث ہوگیا اور پھر اس کے بعداحرام ...
دو سجدوں کے درمیان کتنی دیر بیٹھنا ضروری ہے؟
سوال: دو سجدوں کے درمیان جلسہ میں کتنی دیرتک بیٹھنا ضروری ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بس اتنا کافی ہے کہ پیٹھ سیدھی ہوجائے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ کم ازکم اتنی مقدار ٹھہرنا بھی ضروری ہے کہ ایک مرتبہ سبحان اللہ کہہ لیا جائے ۔ دونوں میں سے کس کی بات پر عمل کرنا ضروری ہے؟
سودا کینسل ہونے پر وصول شدہ کمیشن واپس کرنے کا حکم
سوال: میں نے دو پارٹیوں کے درمیان فلیٹ کاسودا کروا دیااور اپنی بروکری بھی وصول کرلی اب خریدار کودوسری جگہ فلیٹ زیادہ سمجھ آرہا ہے جس کی وجہ سے وہ اس فلیٹ کاسودا کینسل کرنا چاہتا ہےاور بیچنے والا بھی راضی ہے کیونکہ اس کے پاس بھی زیادہ پیسوں میں خریدنے کے لیے پارٹی موجود ہے، کیااس صورت میں مجھے بروکری واپس کرنی ہوگی؟سائل:طلحہ(ناظم آباد،کراچی)
علم حاصل کرنے کے دوران موت آنے کی دعا کرنا
سوال: حدیثِ پاک میں ہے کہ جسے علم کی طلب میں موت آ جائے وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے اور انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے درمیان صرف نبوت کا درجہ ہوگا۔سوال یہ ہے کہ اس فضیلت کو پانے کے لئے طلبِ علم کی راہ میں موت کی دعا کی جا سکتی ہے؟
اذان کی آواز سن کر پڑھی جانے والی دعا
سوال: اذان کی آواز سن کر پڑھی جانے والی دعا
مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟