
قبر پر مٹی ڈالنے سے پہلے تلقین کرنا اور سورتوں کی تلاوت کرنا
سوال: ایک جنازے پر میت کو دفن کرنے کے بعد تختوں پر گارا لگانے کے بعد تختوں کے چاروں کناروں پر انگلیاں رکھ کر آخری پارے کی دس سورتوں کی تلاوت اور سورہ بقرہ شریف کا اول اور اخری رکوع پڑھا گیا جس کی وجہ سے دور کے لوگوں کو مٹی ڈالنے کے لئے کافی انتظار کرنا پڑا اور کُچھ لوگ اس تاخیر کی وجہ سے چلے گئے، اب سوال یہ ہے کے ان کامٹی ڈالنے سے پہلے تلقین کرنا کیسا ہے جس کی وجہ سے مٹی ڈالنے والوں کو کافی انتظار کرنا پڑے جبکہ اکثر جگہوں پر تلقین مٹی ڈالنے کے بعد کی جاتی ہے؟
سوال: علم لدنی کے لیے دعا کرنا کیسا؟
بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا کیسا ہے ؟
سوال: ربیع الاول کا دن تو ہم عید کا دن مناتے ہیں، تو اس دن کا روزہ کیسا۔مطلب عید کے دن تو روزہ رکھنے کی ممانعت ہے۔
چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھوں پر اٹھاکر قبرستان لے جانا کیسا؟
سوال: نومولود یا چند ماہ کابچہ یا بچی فوت ہو جائے ،تو اسے جنازے والی چارپائی کی بجائے ہاتھوں پر اٹھا کر قبرستان لے جاتے ہیں،ایسے چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھ میں اٹھاکر لے جانا کیسا؟
روٹی گر جائے تو اٹھا کر چومنا کیسا؟
سوال: جب کبھی بچے یا بڑے کے ہاتھ سے روٹی گِرجائے، تو اُسے اٹھا کر چُوما جاتا ہے اور چومنے کا مقصد رزقِ الہی کی تعظیم ہوتا ہے۔ سوال یہ ہےکہ یوں روٹی کو چومنا کیسا ہے؟ کیا اِس میں کوئی شرعی ممانعت تو نہیں، کیونکہ ہمارے ایک فیملی ممبر یوں روٹی چومنے پر اعتراض کرتےہیں اور اِسےدرست نہیں سمجھتے۔
نمازمیں سورہ فاتحہ اوراُس کے ساتھ تین آیتیں پڑھنا فرض ہے یا واجب ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نمازمیں سورہ فاتحہ اوراُس کے ساتھ تین آیتیں پڑھنے کاکیاحکم ہے؟یہ پوچھنے کامقصداس بات کی وضاحت طلب کرناہے کہ نمازمیں قراءت کرنافرض ہے اورقراءت میں سورہ فاتحہ اورتین آیتوں کی تلاوت کرناہوتاہے توان کی تلاوت کرنابھی فرض ہواحالانکہ امیراہلسنت دامت برکاتھم العالیۃ نےکتاب اسلامی بہنوں کی نماز،ص104پر"سورہ فاتحہ اورتین آیتیں پڑھنا" نمازکےواجبات میں شمارفرمایاہے ۔اس بارے میں تطبیق بیان فرمادیجیے۔ سائل:منظورعلی(جامعۃالمدینہ للبنات،سرجانی ٹاون، کراچی)
عصرکی نماز کے بعد سجدہ تلاوت کرنا
سوال: عصر کے فرائض پڑھنے کے بعد سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟
بلڈ ٹیسٹ ٹیوب یا پیشاب کی ڈبیہ پر مریض کا نام لکھنا کیسا ؟
سوال: لیبارٹریز (Laboratories) میں پیشاب ٹیسٹ کے لیے ڈِبیہ (Container)یا بوتل اور خون ٹیسٹ کے لیے ٹیوب(Tube) ہوتی ہے۔ مریض کا ٹیسٹ کرنے کے لیے اُسے ڈبیہ یا بوتل دی جاتی ہے اور وہ اُس میں پیشاب کرتا یا اُس کا خون لے کر ٹیوب میں رکھا جاتا ہے۔ پھر لیب والے اُسی ڈبیہ یا ٹیوب پر ٹیسٹ کروانے والے کا نام لکھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ بعض نام مقدس کلمات پر مشتمل ہوتے ہیں، مثلاً ”محمد عمران، محمد عبداللہ“ وغیرہا۔ ایسے ناموں کو پیشاب والی ڈبی یا خون والی ٹیوب پر لکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ بےادبی ہے؟ نیز اِس سے بچنے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟
آیتِ سجدہ معلوم نہ ہو تو سجدۂ تلاوت کا حکم
سوال: اگر کسی کے سامنے آیتِ سجدہ تلاوت کی گئی یا اس کا ترجمہ پڑھا گیا یا اس نے خود پڑھ لیا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ آیتِ سجدہ یا اس کا ترجمہ ہے ،تو کیا حکم ہوگا؟