
سونا، چاندی اور پرائز بانڈ ہوں، ساتھ میں قرض بھی ہو تو زکوۃ کا حکم
جواب: بیچ کر زکوۃ ادا کر یں، اس وجہ سے سال گزرنے کے بعد تاخیر کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَ...
جواب: سی کے سالِ تمام پر کل کی زکوۃ لازم ہوگی جبکہ زکوۃ کی دیگر شرائط پائی جائیں۔اگر پہلے سے صاحبِ نصاب نہ تھی تو جس دن سے مہروصول ہُوا اگر بقدرِنصاب ہے اُس...
اللہ تعالیٰ کے لیے یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ یا اور صفاتی نام ایجاد کرنا
سوال: اللہ تعالیٰ کے لیے’’ یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کے الفاظ بول سکتے ہیں اور کیا ’’ اَلْمُسَخِّرُ ‘‘اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ، حدیث پاک میں بیان کر دہ ننانوے ناموں میں تو یہ موجود نہیں ہے ؟
اپنے لیے بیماری کی دعا کرنا کیسا؟
سوال: احادیث ِ مبارکہ میں بیماری کے متعدد فضائل موجود ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بیماری گناہوں کے کفارے کا سبب بنتی ہے ، تو یہ فضائل سننے کے بعد اگر کوئی اس قصد و ارادے سے اپنے لیے جنون یا برص کی بیماری کی دعا مانگے کہ یہ بیماری دنیا ہی میں میرے گناہوں کا کفارہ ہو جائےاور آخرت میں مجھ سے کوئی مواخذہ نہ ہو، تو ایسی دعا کرنے کا کیا حکم ہے ؟
کیا مرحوم باپ کے نماز روزے کا فدیہ اسکی بیٹی کو دینا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ چند دن پہلے زید کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا تھا۔ وہ اپنے مرحوم والد کی طرف سے اپنے مال میں سے اُن کی نمازوں اور روزوں کا فدیہ دینا چاہتا ہے، تو کیا وہ ان نمازوں اور روزوں کا فدیہ اپنی بہن(جو کہ متوفی کی بیٹی ہے، اُس) کو دے سکتا ہے؟ جبکہ وہ مستحقِ زکوۃ ہے۔
وراثت میں ملنے والی زمین پرزکاۃ کامسئلہ
جواب: بیچنے کی نیت سے نہ خریدا جائے،۔ہاں اگر مورث نے یہ بیچنے کی نیت سے خریدے تھے اور بعد میں ورثا کی بھی تجارت کی نیت باقی ہو تو یہ مال زکوۃ بنیں گے ، ...
شوہرمستحقِ زکوۃ ہو اور بیوی صاحب نصاب ،تو کیا ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
سوال: ایک شخص کام تو کرتاہے لیکن اتنی آمدنی نہیں کہ گھر کے اخراجات پورے کر سکے،وہ خود تو صاحب نصاب نہیں ہے لیکن اس کی بیوی سونے چاندی کی وجہ سے صاحب نصاب ہے کیا ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتےہیں ؟
گائے کے پائے زکوٰۃ کی مد میں دینا
سوال: اگر کسی مدرسہ میں زکوۃ کی مد میں گائے کے پائے دئیے جائیں تو زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
مسجد کے چندے سے کمیٹی ڈالنے کا حکم
سوال: کہ مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کی توسیع و تعمیر کے لیے مسجدسے متصل ہی ایک پلاٹ خریدنے کے لیے کئی لوگوں سے چندہ کیا ،پلاٹ خریدنے کے بعد کچھ رقم کی ادئیگی باقی ہے، کوئی ایسے ذرائع نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی فنڈ جمع ہے جس سے مسجد کے پلاٹ کی قیمت مکمل ادا کی جا سکے ۔پلاٹ کی بقیہ قیمت کی ادائیگی اور اس پلاٹ پر تعمیر کرنے کےلیے جو رقم کی حاجت ہے، اس کے متعلق مسجد کی کمیٹی کے افراد میں سے کسی نے مشورہ دیا کہ ایک کمیٹی ڈالی جائے اور پہلی کمیٹی مسجد کو مل جائے، اس میں مسجد کو ایڈوانس کوئی کمیٹی نہیں دینی پڑے گی، بلکہ پہلی بار ہی کمیٹی کی کل رقم مسجد کو مل جائے گی اور پہلی کمیٹی ملنے کے بعد بقیہ کمیٹیوں کی ادائیگی چندے کی مد سے ہر ماہ کر دی جائے گی ۔ اس طرح پلاٹ کی قیمت کی ادائیگی اور اس پر تعمیر کے لیے اخراجات کی رقم حاصل ہو جائے گی۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح چندے سے کمیٹی ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔ نوٹ!سوال میں بیان کردہ کمیٹی کا طریقہ کار جب معلوم کیا، تو وہ درست تھا، جیسا کہ عام طور پر کمیٹی اس طرح ڈالی جاتی ہے کہ ہرمہینے کچھ افرادمقررہ مقدار میں پیسےجمع کرواتےہیں اور کسی ایک کا نام منتخب کرکے جمع شدہ پیسے اسے دے دیتےہیں ، یوں آگے پیچھے تمام افراد کوایک ایک کرکے اپنے جمع کروائےہوئے پیسے مل جاتےہیں۔