
جو شخص لاپتہ ہو جائے ، اس کی وراثت کا حکم
سوال: عبد الرحمٰن آٹھ سال پہلے لا پتہ ہوگیا تھا،اس کی موت و حیات کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔جس وقت لا پتہ ہوا تھا،اس وقت اس کی عمر 75سال تھی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کے مال کے متعلق کیا حکم ہے؟کیا اس کا مال اس کے ورثاء میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟
حلال جانور کے گردے کھانے کا حکم؟
سوال: حلال جانور جیسے بکری اور گائے وغیرہ کے گُردے کھانے کا کیا حکم ہے؟کہا جاتا ہے کہ گردے کے اندر ایک پیشاب کی نالی ہوتی ہے ، اگر اس کو الگ کر دیا جائے تو گردہ پاک ہو جاتا ہے ورنہ نہیں۔ کیا یہ واقعی پیشاب کی نالی ہوتی ہے ؟ اگر یہ پیشاب کی نالی ہے ، تو اسے الگ کیے بغیر اگر گردہ کھانے میں پکا دیا تو کیا حکم ہے؟
کالا جادو کرنے ،کروانے اور اس کے لیے پیسے وغیرہ دینے کا حکم
سوال: ایک خاتون روحانی علاج کرتی (عاملہ )ہے ، جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر گروپ بنایا ہوا ہے ، جس میں وہ استخارے ، خوابوں کی تعبیریں ، روحانی علاج کرتی ہے اور اس علاج کرنے کی وہ فیس بھی چارج کرتی ہے ۔ ایک عورت کے شوہر کا کوئی مسئلہ تھا ، تو اُس عورت نے اِس روحانی علاج کرنے والی خاتون سے استخارہ کروایا ، تو استخارے میں عملیات کا اشارہ آیا ، جس کی کاٹ کرنے کے لیے اس نے بولا کہ کچھ پیسے لگیں گے اور پھر کچھ دنوں بعد اس عاملہ خاتون نے بتایا کہ کسی نے کالا جادو کیا ہوا ہے ، جس کا توڑ کالے جادو سے ہی ہوگا اور اس کے لیے جس عورت کا مسئلہ ہے ، وہ اپنی بے پردگی والی (برہنہ ) تصاویر دے گی ، اس کے ذریعے وہ کالا جادو کر کے اس کا مسئلہ حل کرے گی ۔اس کا کہنا تھا کہ وہ تصویریں اس کے پاس امانت رہیں گی ، یہاں تک کہ اس نے کہا کہ اگر یقین نہیں ہے ، تو میری تصویر اپنے پاس رکھ لو اور پھراس نے اپنی بے پردگی والی تصویر بھیج دی ۔ اس پسِ منظر میں پوچھنا یہ ہے کہ (1)کالے جادو کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے ؟ (2)اس کے لیے بے پردگی والی تصاویر دینا کیسا ؟ (3)کیا اس عمل کے لیے پیسے دینا شرعاً جائز ہے ؟
ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم
جواب: پیچھے بیان کیا کہ زوجین میں سے کسی پر دوسرے کی دیکھ بھال واجب نہیں ، مملوک غلام و لونڈی میں اس کے بر عکس حکم ہے ، مگریہ کہ ان کے کلام کو اس پر محمول...
صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا
جواب: پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، تو لوگوں (کا ہجوم ہوگیا، اور انہوں) نے ہمیں ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے پر مجبور کردیا۔ جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت انس بن...
نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟
سوال: فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters) موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف ، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے ، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں ؟
ایک ٹانگ سے معذور شخص کی امامت کا حکم
جواب: پیچھے نماز ہو جائے گی؟ کہ بعض لوگ اُس کی اقتداء میں نماز پڑھنے سے انکار کرتے ہیں۔“ آپ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے جواباً لکھا:”خیال مذکور غلط ہ...
سفر میں سنتوں کا حکم، نیز حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایات میں تطبیق
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) مسافرِ شرعی کے لیے نماز کی سنتوں کی ادائیگی کا کیا حکم ہے ؟ (2)حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ،آپ فرماتے ہیں:’’ لو أتيت بالسنن في السفر لأتممت الفريضة‘‘ یعنی : سفر میں اگر میں نے سنتیں ادا کرنی ہوتیں، تو میں فرض نماز ہی پوری پڑھ لیتا ‘‘اس فرمان کا کیا محمل ہے ؟برائے کرم رہنمائی فرمائیں ۔
فجر کی سنتیں کس وقت پڑھنا افضل ہے ؟
جواب: نماز فجر کی پہلی اذان سے فارغ ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوکر دو رکعت خفیف نماز فجر سے قبل اور صبح صادق چمک جانے کے بعد ادا فرماتے پھر ...