
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز باجماعت چھوڑنا کیسا ؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
عید والے دن نمازِ عید سے پہلے اور بعد میں نفل پڑھنا
سوال: سنا ہے کہ نماز عید سے قبل مطلقاً کسی بھی جگہ اور نماز عید کے بعد عید گاہ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس سے مراد کون سی کراہت ہے ؟تحریمی یا تنزیہی؟اگر کسی نے نفل نماز ادا کرلی تو اس کے لئے کیاحکم ہے ؟
صاحبِ ترتیب کا جمعہ کا وقت نکل رہا ہو تو وہ کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب کا جمعہ جا رہا ہو اور کہیں نہیں ملے گا، یعنی جمعہ کی جماعت جارہی ہو لیکن ظہر کا وقت ابھی باقی ہو، تو کیا پہلے جمعہ پڑھے گا یا قضا نماز؟
ماں کی گود میں کلام کرنے والے بچے
جواب: نماز پڑھ رہاتھاکہ اُس کی ماں آئی اور کہا : ’’اے جُریج۔ ‘‘اِس نے(دل ہی دل میں) کہا : ’’اے میرے ربّ!ایک طرف میری ماں ہے اور دوسری طرف میری نماز ہے۔ ‘‘...
نماز مکروہ تحریمی ہونے کے لئے مکروہ تحریمی فعل کا پوری نماز میں پایا جانا ضروری ہے یا کچھ وقت میں ؟
سوال: نماز کے مکروہاتِ تحریمہ میں سے اگر کوئی مکروہ پوری نماز میں اول تا آخر پایا جائے،تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یا نماز کےکسی جز یا حصہ میں پائے جانے سےبھی مکروہ ہوجائےگی؟مثلاً:نماز سے پہلے ہی کسی کی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی تھی ،اس نے نماز شروع کردی، اب اگر وہ عملِ قلیل کے ذریعے آستین درست کرلے، تو اس کی نماز کراہت سے نکل جائےگی یا اب بھی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟
الگ نماز پڑھ کے دوسری بار جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کسی شخص نے جماعت سے پہلے اپنی فرض نماز پڑھ لی ، پھر اسی نماز کی جماعت مل جائے، تو کیا دوبارہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے؟
فجر کی سنتیں کس وقت پڑھنا افضل ہے ؟
جواب: نماز فجر کی پہلی اذان سے فارغ ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوکر دو رکعت خفیف نماز فجر سے قبل اور صبح صادق چمک جانے کے بعد ادا فرماتے پھر ...
جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا
سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟