
قسطوں(Installments) پر لیا ہوا پلاٹ اصل مالک کو واپس بیچنا کیسا؟
جواب: ادھار خرید کر پوری رقم ادا کرنے سے پہلے اسی شخص کو واپس بیچی جائے،تو ضروری ہے کہ پہلی بار جتنے میں خریدی تھی ، اس سے کم قیمت میں نہ بیچیں ۔جتنے میں پہ...
مجہول نفع پر خرید و فروخت کرنا کیسا؟
جواب: ادھار پر 5ہزار 5سو کا خرید لیں یا 6ہزار کا خرید لیں، قیمت جو بھی طے ہو وہ معین ہواور ساتھ ہی پیسے دینے کی تاریخ بھی طے کرلیں تو آپ کا خریدنا ’’جائز‘‘...
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شوروم سے گاڑی ادھارمیں خریدتاہے اوروہی گاڑی دوسرے شخص کونقدیاادھارمیں بیچ دیتاہے۔پھردوسرا شخص وہی گاڑی اسی شوروم والے کوجس سے زیدنے خریدی تھی،بیچ دیتاہے۔جبکہ ابھی زیدنے شوروم والے کوپوری ادائیگی نہیں کی ہے۔توکیاشوروم والے کااس طرح معاملہ کرناصحیح ہے؟
کسی کو رقم دے کر نفع لینے کے جائز طریقے
جواب: ادھار بیچ دے۔ یاد رہے کہ زید کو ادھار بیچتے ہوئے مدت کا متعین ہونا اور کسی جرمانے وغیرہ کی شرط نہ ہونا ضروری ہے، ورنہ عقد فاسد اور ناجائز ہو جائے گا۔ ...
سونے کے بدلے سونے کی خریداری کی لازمی احتیاطیں
سوال: ہمارا کام یہ ہے کہ ہم سونے کی چوڑیاں بناتے ہیں،جن میں فقط سونا ہی ہوتا ہے یعنی نگ موتی وغیرہ نہیں ہوتے اور دوکانداروں کو بیچتے ہیں۔ اس میں ہمارا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ہم جب سونے کی چوڑیاں بیچتے ہیں تو اس کے بدلے سونا ہی لیتے ہیں ۔ مثال کے طور پراگر دس تولے کی سونے کی چوڑیاں ہم نے دوکاندار کو بیچیں تو اس کے بدلے میں اس کے ہم وزن دس تولہ خالص یعنی 24 کیرٹ کا سونا ہی لیتے ہیں ، اس کے ساتھ مزید کوئی رقم وغیرہ نہیں لیتے لیکن دوکاندار اس دس تولہ سونے میں سے ایک تولہ سونا نقد دیتا ہے اور بقیہ سونا ادھار کر لیتا ہے ۔ اس طرح عقد کرنا ، جائز ہے یا نہیں؟ہمیں اس میں فائدہ یوں ملتاہے کہ دوکاندارہم سے جو چوڑیاں خریدتا ہے وہ چوبیس کیرٹ(Karat)کی نہیں ہوتیں بلکہ بائیس کیرٹ یا اس سے کم کیرٹ کی ہوتیں ہیں۔ لیکن ان کے بدلے جو سونا ہم لیتے ہیں وہ چوبیس کیرٹ کا ہوتا ہے۔
اپنے کرایہ دار سے قرض لینے کی احتیاط اور طریقہ
سوال: میں نے ایک دکان کرایہ پر دی ہوئی ہے تو کیا میں اس دکان دار سے ادھار لے سکتا ہوں ؟
تصویر والی انگوٹھی اور جوتا بیچنا خریدنا اور استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آجکل ایسی انگوٹھیاں اور جوتےبھی دیکھنے میں آرہے ہیں کہ جن پر جاندار کی تصا ویر بنی ہوتی ہیں، جیسے انگوٹھی کے نگینے میں مچھلی یا باز وغیرہ کی تصویر ہوتی ہے، یوہیں جو تے پر پرندوں اور جانوروں کی تصاویر بنی ہوتی ہیں، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسے جوتے اور انگوٹھیاں بیچنا، خریدنا اور پہننا جائز ہے؟
سونا سستا خرید کر ادھار میں مہنگا بیچنا کیسا؟
سوال: زید نے عمرو سے آٹھ لاکھ روپے میں سونا خریدا اور اس پر قبضہ کرنے کے بعد زید نے وہ سونا دو سال کے ادھار پر بارہ لاکھ روپے میں بکر کو بیچ دیا اور بارہ لاکھ روپے کی یہ رقم قسطوں میں ادا کرنا طے پایا۔ کیا یہ طریقہ جائز ہے ؟
تانبے ،لوہے وغیرہ کی مردانہ انگوٹھی زکوٰۃ میں دینا
جواب: خریدنا بیچنا اور خیرات کرنا بھی جائز نہیں ہے کہ یہ گناہ پر تعاون ہے۔ ہاں! اگر اس میں کسی طرح ممانعت کی وجہ ختم کر دی جائے، مثلاً:اسے ڈھال کر ایسی چیز...
چوری کا مال سستا مل رہا ہو تو خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک چیز کا پتہ ہو کہ یہ چوری کی ہے اور سستی مل رہی ہو تو خریدنا کیسا؟