
سوال: 14 اگست کو ہمارے ملک میں یومِ آزادی منایا جاتا ہے ۔ اسلامی طور پر یومِ آزادی منانا کیسا ہے ؟ اگر جائز ہے تو اس کا کیا انداز ہونا چاہیے ؟
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
سوال: عورتوں کا "رسول" نام رکھنا کیسا ہے؟
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی خاتون نےنفلی طواف کے دو چکر کر کے چھوڑ دئیے،تو کیا خاتون پراس نفلی طواف کو پورا کرنا ضروری ہے؟ اگر پورانہیں کیا، تو کیا اس کے چھوڑنے پر کوئی کفارہ بھی ہوگا؟ کیونکہ عورت کو پریگننسی (Pregnancy) ہے، ساتواں مہینا ہے،کنڈیشن ایسی ہے کہ چلنا بہت مشکل ہے،مجبوری کے تحت چھوڑا ہے ،جان بوجھ کر نہیں۔
محمد زید سلطان نام رکھنا کیسا ؟ زید نام کا معنی
سوال: کیا بچے کا نام محمد زید سلطان رکھا جا سکتا ہے؟ کہتے ہیں کہ زید تخفیف کا صیغہ ہے، اس لیے اس کے ساتھ محمد نہیں لکھ سکتے۔
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر مسجد کا نام رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کسی مسجد کا نام حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھ سکتے ہیں؟
نمازِ فجر یا عصر کی سنتیں توڑدیں تو کب پڑھی جائیں؟
سوال: نماز فجر یا عصر کی سنتیں اگر توڑ دیں یا فاسد ہوگئیں، تو کیا وقت باقی ہونے کی صورت میں فرض پڑھنے سے پہلے یا فرض پڑھنے کے بعد اسی وقت پڑھ سکتے ہیں؟ دونوں صورتوں کا حکم بیان فرمادیں۔
سوال: مجھے اللہ تعالیٰ نے چند دن قبل بیٹا عطا فرمایا ہے۔ گھر والوں کے مشورے سے اُس کا نام” سِجّیل “رکھا ہے، لیکن قریبی مسجدکے امام صاحب جو کہ عالم دین ہیں، اُنہوں نے یہ نام رکھنے سے منع کیا ہے کہ اِس کا معنی مناسب نہیں۔ آپ شریعت کا حکم بیان کریں کہ کیا یہ نام نہیں رکھنادرست نہیں؟
بچے کا نام نظیر رکھنا کیسا ہے؟
سوال: بچے کا نام نظیر رکھنا کیسا ہے؟ جس لڑکے کا نام نظیر ہو اور وہ بہت ضدی ہو تو کیا اس کا نام تبدیل کرنا ہوگا؟
پہلے کے علماء سائنسدان تھے، آج کے کیوں نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ علماء نے خود کو مساجد و مدارس تک محدود رکھا ہوا ہے اور دورِ جدید میں علماء کا سائنس میں کوئی کردار نہیں ہے، جبکہ پہلے دور کے علماء سائنسدان بھی ہوا کرتے تھے، تو کیا موجودہ دور کے علماء کو بھی سائنسدان بن کر سائنسی میدان میں کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟