سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 774 results

21

آرٹیفیشل پلکوں یا ابرو لگانے سے وضو اور غسل ہوجائیگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل بعض خواتین مصنوعی پلکیں (Artificial Eyelashes) لگواتی ہیں جو چھ یا سات مہینے کے لیے چپکی رہتی ہیں۔ اسی طرح مصنوعی ابرو (Artificial Eyebrows) بھی بنوائی جاتی ہیں۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ اور کیا ان کے لگے رہنے کے ساتھ وضو و غسل ہوجائے گا اور نماز ہوجا ئے گی؟

21
22

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل کس نے دیا تھا؟

سوال: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصالِ ظاہری کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل کس صحابی نے دیا تھا ؟

22
23

کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟

23
25

حالتِ احرام میں ٹھنڈک حاصل کرنےکے لیے یا نفل غسل کرنا کیسا؟

سوال: کیا احرام کی حالت میں فرض غسل کے علاوہ نفل غسل بھی کرسکتے ہیں یا نہیں؟

25
26

مسجد میں غسل خانہ نہ ہو تو معتکف کا غسل کے لیے باہر جانا

سوال: مسجد میں غسل خانہ نہیں ہے، صرف وضو خانہ بنا ہوا ہے تو کیا معتکف کو وضو خانے میں غسل کرنا ہوگا یا گھر جاکر غسل کرنے کی اجازت ہوگی؟

26
27

غسل میت کتنی بار دیں؟ نیز مصنوعی دانت نکالنا اور بال کاٹنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا تعلق مجلسِ تجہیز و تکفین سے ہے، مجھے چند سوالوں کے جوابات درکار ہیں: (1) میت کو دو بار غسل دینا ہو گا یا ایک بار ہی کافی ہے اور اگر پہلے غسل کے بعد کوئی نجاست ظاہر ہو، تو کیا پھر سے غسل دینا ہو گا؟ (2) میت کے منہ میں جو مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں، میت کو غسل دیتے وقت وہ نکالنے ہوں گےیا باقی رہنے دئیے جائیں؟ (3) میت کو غسل دیتے وقت غیر ضروری بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟

27
28

قضاء نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس بندے کے فرائض باقی ہیں یعنی ان کی قضا اس کے ذمے ہے ، تو کیا اس کی سنتیں او ر نوافل قبول ہوں گے یا نہیں؟ اگر نہیں تو سنن ترمذی شریف کی حدیث کے مطابق قیامت والے دن فرائض کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سنت اور نوافل کو کیوں لایا جائے گا؟

28
29

ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔

29
30

مرد و عورت کا حالتِ جنابت میں میت کو غسل دینے کا حکم

سوال: مرد یا عورت جنابت کی حالت میں ہوں، تو وہ میت کو غسل دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

30