
شرعی مسافر نے نماز میں قصر نہیں کی، تو نماز کی مختلف صورتوں کے احکام
سوال: شرعی مسافر نے جان بوجھ کر یا بھولے سے نماز میں قصر نہ کی اور مکمل چار رکعتیں پڑھ دی، تو کیا نماز ہو جائے گی ؟
مسافر کا شرعی سفر کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟
سوال: قادر پور راواں ،ملتان کے نواح میں واقع ایک شہر ہے،دونوں میں چند کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔میری رہائش قادر پور راواں کی ہے اورکام کے سلسلے میں کراچی وغیرہ مختلف شہروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ میرے سفر کی ابتدا و اختتام کے متعلق کیا حکم ہوگا یعنی میں کب مسافر بنوں گا اور کب میرا سفر اختتام پر پہنچے گا؟کیونکہ ٹرین وغیرہ کے ذریعے عموما سفر کی ابتداو انتہا ملتان سے ہوتی ہے تو ملتان میں مجھے قصرکرنی ہوگی یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟
شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟
سوال: مسافر بننے کے لئے تین دن کے متصل سفر کی قید لگائی جاتی ہے، جیسا کہ بہارشریعت میں ہے:"یہ بھی شرط ہے کہ تین دن کی راہ کے سفر کا متصل ارادہ ہو اگر یوں ارادہ کیا کہ مثلاً دو دن کی راہ پر پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے، وہ کر کے پھر ایک دن کی راہ جاؤں گا، تو یہ تین دن کی راہ کا متصل ارادہ نہ ہوا،مسافر نہ ہوا۔" پوچھنا یہ ہے کہ سفر کے اتصال میں رکاوٹ بننے والے جس کام کا ذکر کیا جا رہا ہے،اس سے کتنی دیر کاٹھہرنا ،مراد ہے ؟ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ ایک پوری رات مراد ہے یعنی اگر پوری رات ٹھہرنے،پھر آگے سفر کا ارادہ ہے ،تو یہ سفر کو منقطع کرے گا اور اگر رات ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو،بلکہ گھنٹہ دو گھنٹہ یا چاہے چھے گھنٹہ ہی کیوں نہ رکنا ہو،یہ سفر کو منقطع نہیں کرے گا اور بندہ مسافر ہی رہے گا۔کیا یہ بات درست ہے؟
سوال: اگر مسافر مقیم کے پیچھے چار رکعت والی نماز پڑھ رہا تھا اور کسی وجہ سے اُس کی نماز فاسد ہوگئی ،تو ایسا شخص اب اپنی نماز کیسے ادا کرے گا ،کیا چار رکعتیں ادا کرے گا یا دو ہی ؟برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
مسافرجمعہ کی امامت کرسکتاہے یانہیں؟
سوال: مسافر امام جمعہ کی نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں چار رکعت نماز فاسد کر دی تو تنہا کتنی رکعت ادا کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں عصر کی نماز پڑھنا شروع کی اور پہلی رکعت میں ہی وضو ٹوٹ گیا اور دوبارہ جماعت میں شامل نہ ہو سکا، اس صورت میں مسافر جب دوبارہ نئے سرے سے عصر کے فرض تنہا پڑھے گا،تو چار رکعتیں پڑھے گا یا دو رکعتیں پڑھے گا ؟
گاؤں میں رہنے والا مسافر کب ہوگا؟
سوال: مسافر جب اپنے شہر اور فنائے شہر سے باہر ہو جائے تب وہ مسافر شمار ہوگا،تو جو لوگ گاؤں میں رہتے ہیں، اُن کے لیے بھی یہی حکم ہوگا کہ اپنی تحصیل سے باہر ہونے پر مسافر ہوں گےیا پھرصرف گاؤں کی آبادی سے باہر ہونے پر مسافر ہوجائیں گے؟
مسافر کے لیے نماز تراویح کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں اگر کوئی مسافر ٹرین میں سفر کر رہا ہو، تو کیا اسے سفر کے دوران بھی تراویح ادا کرنی ہوں گی؟ یا ایسی صورت میں تراویح چھوڑنے کی اجازت ہے ؟
مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لئے آخری دو رکعتوں کے احکام
سوال: کیا مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لیے آخری دو رکعتوں میں قراءت نہ کرنا واجب ہے؟ اور ان آخری دو رکعتوں میں بھولے سے واجب چھوٹنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟