
مقتدی کا کلام کے ذریعے لقمہ دینے کا حکم؟
سوال: اگر امام مغرب کی نماز کی دوسری رکعت میں دونوں طرف سلام پھیر دے اور کچھ مقتدی بول کر لقمہ دیں کہ "دو رکعت ہوئی ہیں"، اور امام کھڑے ہو کر وہیں سے نماز مکمل کرکے سجدہ سہو کر لے نماز ہو گی یا نہیں جبکہ امام نے منافی نماز کوئی کام نہ کیا ہو؟
امام دو رکعت والی نماز میں قعدہ کئے بغیر کھڑا ہوگیا، تو لقمہ کا حکم
سوال: دو رکعت والی نماز میں اگر امام قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول گیا اور پورا کھڑا ہوگیا اور مقتدی نے لقمہ دیا تو کیا حکم ہوگا ؟
تراویح میں امام بھول جائے ، تو کیا فوراً لقمہ دے سکتے ہیں ؟
سوال: نمازِ تراویح وغیرہ میں امام بھول جائے یا اٹک جائے ،تو کیا سامع یا مقتدی کو فورا لقمہ دینا چاہیے یا کچھ انتظار کرنا چاہیے؟
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
جواب: مقتدیوں میں سے ہر ایک کی فرض نماز باطل ہوگئی،اب ان پر اس نماز کو نئے سرے سے پڑھنا لازم ہے۔ واضح رہے!جب کبھی امام چوتھی رکعت پر قعدہ اخیرہ ن...
امام قعدہ اولی میں بھول کر سلام پھیر دے تو مقتدی پر لقمہ دینا لازم ہے؟
سوال: اگر امام قعدہ اولی میں بھولے سے سلام پھیردے تو کیا مقتدی پر لقمہ دینا لازم ہے ؟
سری نماز میں امام کے جہری قراءت کرنے پر لقمہ دینا کیسا؟
سوال: امام سری نماز میں جہر سے پڑھنا شروع کردے ،تو مقتدی امام کو کس طرح لقمہ دے؟
کھانا کھاتے وقت جو لقمہ یا نوالہ گر جائے اسے دوبارہ کھانا
سوال: کھانا کھاتے وقت اگر ہاتھ سے لقمہ چھوٹ کر نیچے گر پڑے، تو اس کا کیا کیا جائے؟ اس کے بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
امام کا رکوع و سجود کے لیے جھک جانے کے بعد تکبیر کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اما م صاحبان تکبیرِ انتقال رکوع یا سجدے کے لیے آدھا جھک جانے کے بعد اور کبھی تو رکوع اور سجدے میں پہنچنے کے بعد کہتے ہیں اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے مقتدی امام سے پہلے رکن کی طرف نہیں جا پاتے، اگر ہم ساتھ ساتھ تکبیر کہیں تو کئی مرتبہ مقتدی ہم سے پہلے رکن میں چلے جاتے ہیں۔ کیا امام صاحبان کا ایسا کہنا صحیح ہے؟ اگر نہیں تو ایسی صورتحال میں اگر ہمارے سامنے امام کے انتقالات واضح ہوں مثلا ً ہم پہلی صف میں نماز ادا کر رہے ہیں اور امام کو رکوع و سجود میں آتا جاتا دیکھ رہے ہیں تو امام کو دیکھ کر ہم بھی دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوسکتے ہیں یا امام کے تکبیر کہنے کے بعد ہی دوسرے رکن کی طرف انتقال ضروری ہے؟ برائے مہربانی اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات نمازِ پنجگانہ میں امام صاحب پہلے قعدہ میں تشہد پڑھ رہے ہوتے ہیں، لیکن مقتدی کا تشہد مکمل ہوجاتا ہے، تو اب اگر مقتدی اس وجہ سے کہ خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے، دوبارہ آدھی تشہد پڑھ لے ، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟