
دوسرے ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے سے وہ ملک وطن اصلی بن جائے گا ؟
سوال: درج ذیل صورتوں میں اسپین (دار الحرب) میں رہتے ہوئے اس کا کوئی شہر وطنِ اصلی بن جائےگا؟ 1.ایک شخص یہاں کا نیشنلٹی ہولڈر(Nationality Holder) ہے اور چونکہ پاکستان اور اسپین میں دُہری شہریت کا معاہدہ نہیں اس لیے پاکستان جانے کے لیے اس کو ویزا لینا پڑتا ہے ۔ آیا یہاں جس شہر میں اس کی رہائش ہے ،وہ اس کا وطن اصلی کہلائےگا؟ 2.ایک شخص جس کے پاس پرمننٹ ریزیڈنسی (Permanent Residency) (مستقل رہائش ) ہے، البتہ پاسپورٹ اور نیشنلٹی (Nationality) پاکستان کی ہے، اس کے لیے اسپین کا شہر وطن اصلی بن جائےگا؟ 3.ایک شخص جس کے پاس ٹمپریری ریزیڈنسی (Temporary Residency) (عارضی رہائش) ہے اور پاسپورٹ و نیشنلٹی (Nationality) پاکستان کی ہے، اس کے لیے اسپین کا شہر وطن اصلی بن جائےگا ؟ 4.ایک شخص جو یہیں پیدا ہوا مگر نیشنلٹی (Nationality) پاکستان ہی کی ہے،تو اس کے لیے اسپین کا شہر وطن اصلی بن جائےگا؟ ان میں ہر ایک صورت کی دونوں صورتیں واضح ہو جائیں کہ آیا مستقل ہمیشہ یہیں رہنے کا ارادہ ہو اور فیملی وغیرہ بھی ساتھ ہی شفٹ ہو،تو کیا حکم ہوگا اور اگر بڑے بوڑھے ہو جانے کے بعد واپس پاکستان جانے کا ارادہ ہے،تو کیا حکم ہوگا۔بعض لوگوں کے پاس ابھی ٹمپریری ریزیڈنس کارڈ (Temporary Residence Card)ہوتا ہے،مگر ان کی مستقل یہیں رہنے کی نیت بن جاتی ہے ان کا کیا حکم ہوگا، اسی طرح ایسے بعض حضرات کا کاروبار وغیرہ یا جائداد وغیرہ یہیں بن جاتی ہیں اور ان کی یہیں جینے مرنے کی نیت بن جاتی ہے ،تو کیا حکم ہوگا؟ بعض حضرات کے پاس پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ (Permanent Residence Card) ہوتے ہوئے بھی عمر کے آخری حصے میں پاکستان واپس جانے ہی کی نیت ہو، مثلاً:بال بچے یہیں رہیں میری نسل یہیں پروان چڑھے، البتہ میں عمر کے آخری حصے میں پاکستان چلا جاؤں گا ایسی صور ت میں اس شخص کا اسپین کے شہر کو وطنِ اصلی قرار دینے کا کیا حکم ہوگا؟ اسی سے متصل یہ کہ بعض لوگوں کے پاس پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ ہے اور انہوں نے اپنے بال بچے بھی یہیں شفٹ کر لیے ہیں کاروبار خاندان سب یہیں ہے، اب ان کی یہاں سے واپس جانے کی نیت نہیں ،ایسی صورت میں اسپین کا شہر ان کے لیے وطن اصلی بن جائےگا؟ وضاحت: ریزیڈنسی (Residency) سے مراد نیشنل آئی ڈی کارڈ برائے غیر ملکی حضرات ہے(Foreigner Identification Card) یعنی ریزیڈنس(رہائش) کی اجازت کا کارڈ ہے۔ اسپین کے قانون کے مطابق لیگل (Legal) ( قانونی طور پر نئے آنے والے )شخص کو پہلے ایک سال کا ریزیڈنس کار (Residence Card)ملتا ہے،پھر ری نیو کروانے پر دو سال کا ریزیڈنس کارڈ (Residence Card) ملتا ہے ،پھر دو سال کی مدت پوری ہو جانے پر دوبارہ ری نیو کروانا ہوتا ہے، جس کے بعد پھر دو سالہ ریزیڈنس کارڈ (Residence Card) ملتاہے۔ان مذکورہ تمام کارڈز کو ٹمپریری ریزیڈنس کارڈ (Temporary Residence Card) کہتے ہیں۔ان کی ری نیوویشن (Renovation) کی بعض شرائط بھی ہوا کرتی ہیں۔ جیسے درخواست دہندہ کا مخصوص عرصے سے جاب پر ہونا یا کاروبار کرتے ہوئے ہونا،ٹیکس پے ہوا ہونا وغیرہ، ان شرائط کے پائے جانے کی صورت میں ری نیویشن کی درخواست منظور ہوجانے کا ظن غالب ہوتا ہے۔ اس کے بعد ری نیو کر وانے پر 5 سالہ ریزیڈنس کارڈ ملتا ہے، جو کہ پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ (Permanent Residence Card) ہوتا ہے، اس کے بعد ہر 5 سال بعد اسے ری نیو کروانے کی صرف درخواست دینی ہوتی ہے، اس کے علاوہ کوئی شرائط نہیں ہوتیں،جیسے ہی درخواست دی جاتی ہے یہ دوبارہ ری نیو ہو کر 5 سال کا مل جاتا ہے۔ جب ایک شخص کو 10 سال ہو جائیں ،تو وہ نیشنلٹی (Nationality) اپلائی کر سکتا ہے۔ پرمننٹ ریز ڈنس کارڈ اور نیشنلٹی میں فرق یہ ہے کہ پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ والے کو وہاں رہائش کی غیر محدود مدت تک اجازت ہوتی ہے ،مگر وہ وہاں کا قومی نہیں کہلاتا، جبکہ نیشنلٹی والے کو غیر محدود مدت تک رہائش کی اجازت کے ساتھ ساتھ وہاں کی قومیت بھی حاصل ہوتی ہے۔
وضو میں سر کا مسح کرنے سے پہلے انگلیاں چومنا کیسا؟
جواب: موزوں پر مسح کرلیا تو چونکہ یہ تری ایک فرض کو ساقط کرنے کے کام آچکی ہے، لہٰذا اب اس مستعمل تری سے سر کا مسح نہیں ہوگا۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ اگر کوئ...
نقلی چمڑے کے موزوں پر مسح کرنے کا حکم
سوال: کیا نقلی چمڑے کے واٹر پروف موزوں کے اوپر مسح جائز ہے ؟
سجدۂ شکر کے لیے وضو اور قبلہ رُو ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ بعض لوگ کسی خوشی کےملنے پر وضواور استقبال قبلہ کا خیال کیے بغیرسجدہ شکر ادا کر دیتے ہیں،کیا اس طرح سجدہ شکر ادا کرنا درست ہے ؟
فرض غسل کرکےنماز پڑھ لی ،اب ناک میں پانی ڈالنے میں شک ہوا ،تو حکم
سوال: زید پرغسل فرض تھا ،اس نے غسل کرکے نماز فجر ادا کرلی ،نماز ادا کرنے کے بعد اسے شک ہوا کہ معلوم نہیں ، ناک میں پانی ڈالا تھا یا نہیں۔کوئی غالب رائے بھی نہیں بن رہی ،ایسی صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہے؟
مسافت سفر 92 کلو میٹر ہونے پر دلائل اور تین میل والی حدیث کا جواب
جواب: موزوں پرمسح کی اجازت دی گئی ہے، جس سے ثابت ہوتاہے کہ شرعی احکام جس سفرپرمرتب ہوتے ہیں، وہ تین دن رات کاسفرہے،چنانچہ مسلم شریف میں ہے:"عن شريح بن هانئ،...
تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا امام بن سکتا ہے؟
جواب: موزوں پر یا پٹی پر مسح کیا ہو، تو وہ وضو کرنے والوں کی امامت کرواسکتا ہے۔ تیمم کرنے والا وضو کرنے والوں کی امامت کرواسکتا ہے۔ چنانچہ فتاوٰی عالمگ...
حج فرض ہونے کے بعد مال نہ رہے تو حج کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: آج سے تقریبا آٹھ ، دس سال پہلے ایک عورت کی ملکیت میں اتنی مالیت کا سونا(Gold)موجود تھا کہ وہ محرم کے ساتھ حج پر جا سکتی تھی ، لیکن کوئی بھی محرم اس کے ساتھ جانے کے لئے تیار نہ ہوا،پھر وہ سونا سال بہ سال زکاۃ دینے ، قربانی کرنےاور دیگر اخراجات کی وجہ سےکم ہو گیا اور حج بھی مہنگا ہو گیا ہے ،اب اس عورت کے پاس حج کرنے کے اسباب نہیں ہیں۔ اس صورت میں اس عورت کے لئے کیا حکم ہے؟
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
جواب: پر فوری نماز جنازہ ادا کرلی جائے ، اگر اتنی تاخیر کردی گئی جس سے ظنِ غالب ہوگیا کہ اس کی لاش سلامت نہ رہی ہوگی ، تو اب اس کی قبر پر بھی نمازِ جنازہ نہ...
گردن اور کانوں کے مسح کے لئے دوبارہ ہاتھ تَر کرنا
جواب: پر عمل ہے جو فرماتے ہیں کہ کانوں کے مسح کے لیے دوبارہ ہاتھ تر کیےجائیں۔ نیزیہ یاد رہے کہ اگرسر کے مسح کے دوران انگلیوں کی تری ختم ہوگئی تو اب کانوں کے...