
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
جواب: وصیت کے طور پہ حاصل ہونے والی کوئی چیز، پہلی صورت میں تو مالِ مستفاد اصل (سابقہ مالِ نصاب) میں ہی شامل ہو گا اور اصل مال کا سال پورا ہونے پر بالاجماع ...
اسلام میں خالہ کے رشتے کی اہمیت
جواب: وصیت وغیرہ میں حقیقی والدہ کے برابر ہرگز نہیں ہوتی۔ صحیح بخاری، سنن ابی داؤد، جامع ترمذی، مسند احمد اور مسند دارمی وغیرہ کی حدیث پاک میں ہے:”(و اللفظ...
انتقال کرجانے والے رشتہ دار کا سامان استعمال کرنا
جواب: وصیت کررکھی ہوتوشرعی حدمیں رہتے ہو ئے، اس وصیت کوپوراکرناہوتاہے اوراس کے بعدجوکچھ بچے وہ ورثا میں تقسیم ہوتا ہے کہ یہ اب ان کی ہی ملکیت ہے ،لہذا سوال...
وارث کے پاس میت کی رقم امانت ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: وصیت کررکھی تھی تواس بچ جانے والے مال کی ایک تہائی سے وہ وصیت پوری کرنے کے بعدجومال بچے وہ وارثوں میں وراثت کے اصولوں کے مطابق تقسیم ہوتاہے۔ در م...
میت سے لیا گیا قرض کیا ایک وارث معاف کر سکتا ہے؟
سوال: کسی نے اپنے چچا سے پچاس ہزار قرض لیے۔چچا کا انتقال ہوگیا ۔ چچا نے کوئی وصیت بھی نہیں کی ۔اب چچی اس قرض کو معاف کرتی ہے،تو کیا اس چچی کو قرض معاف کرنا چاہیے،حالانکہ چچاکے دیگرورثاء بھی موجودہیں۔
گردہ Donate کرنےکی وصیت کرنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں یہ وصیت کرجائے کہ میرے گردے عطیہ کردینا، تو اس کا یہ وصیت کرنا کیسا ہے؟ اور اگر کسی نے وصیت نہ کی ہو،بغیر وصیت ہی اس مرحوم کے ورثاء اس کے مرنے کے بعد اس کےجسمانی اعضاء میں سے کوئی عضو مثلاً آنکھ یا گردے کسی کو عطیہ کردیں تو ان کا ایسا کرنا کیسا ہے؟
عورت کا وراثت میں حصہ مرد سے کم کیوں ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کو وراثت میں مرد سے کم حصہ کیوں دیا جاتا ہے؟ سائل : نعمان امداد
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
جواب: وصیت کے ساتھ تصرف کر سکے،جیسا کہ تلویح میں ہے۔(فتاوی شامی،جلد5،صفحہ51،مطبوعہ دار الفکر) مجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے:’’کل یتصرف فی ملکہ کیف ما شاء‘...
وراثت میں ملنے والی زمین کی وجہ سے قربانی لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں جب کسی کا والد فوت ہو جائے اور وراثت میں ایسی زمین چھوڑے جو اس نے اپنی اولاد کے نام نہ کی ہو ، تو ورثا اس زمین کو مل کر استعمال کرتے اور اسی کی فصل کھاتے ہیں ، جبکہ ان کی گزر بسر اس زمین پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ان کا ذریعۂ آمدنی اس کے علاوہ ہوتا ہے ، لیکن وہ قربانی نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ والد صاحب نے زمین ہمارے نام نہیں کی تھی ، اس لیے ہم صاحبِ نصاب نہیں ہیں اور ہم پر قربانی لازم نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اگر ان کی گزر اوقات اس زمین پر منحصر نہ ہو اور ان کے پاس اس زمین کے علاوہ ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر حاجتِ اصلیہ سے زائد مال بھی نہ ہو ، لیکن ان کا اس زمین میں بننے والا حصہ ان کی حاجتِ اصلیہ سے زائد اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ،تو اس زمین کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو گی یا نہیں ؟
کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کی بہت ساری جائیداد ہوتی ہے ،جس میں دوکانیں ، مکان بھی ہوتے ہیں ، جو کرائے پر دیے ہوتے ہیں ۔ وہ شخص اپنی زندگی میں ہی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے مکان اور دوکانیں بچوں کے نام کر دیتا ہے،جس کا کرایہ وغیرہ والد کی زندگی میں ہی بچے لینا شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن والد نے دوکانیں مکان جن لوگوں کو کرائے پر دیے ہوتے ہیں،ان لوگوں سے خالی کروا کر بچوں کو نہیں دیتا ،صرف دوکانوں کی رجسٹری بچوں کے نام کروا کر مکمل اختیارات بچوں کو دے دیتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ بچے ان کرائے داروں کو نکالنا چاہیں ، تو نکال بھی سکتے ہیں ، ان کی جگہ کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں ، لیکن بچے سوچتے ہیں کہ کسی اور کو بھی تو کرائے پر دینا ہی ہے ، ان کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں ، تو اس طرح بچے بھی ان کو نہیں نکالتے اور جو کرایہ پہلے والد صاحب وصول کرتے تھے ، اب والد کی موجودگی میں بچے وصول کرتے رہتے ہیں ، اپنی اپنی دوکان مکان کے معاملات دیکھتے رہتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ والد نے کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو قبضہ نہ دیا ہو ، تو کیا اس طرح وہ دوکانیں ، مکان بچوں کے ہوجائیں گے یا کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو دینا ضروری ہے ؟ اگر کرائے داروں سے خالی کروا کر قبضہ نہ دیا ہو اور والد کا انتقال ہوجائے ، تو اب بعد میں وہ کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان وراثت کے طور پر تقسیم ہوں گے یا جن بچوں کو زندگی میں والد نے دے دیے تھے ، ان کے ہوگئے ؟