سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 879 results

21

ڈیٹول ملے ہوئے پانی سے وضو و غسل ہوجائے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈال کر اس پانی سے نہایا جاتا ہے، ڈیٹول شامل کرنے کی وجہ سے پانی میں سے اس کی بو آنے لگتی ہے تو کیا ایسے پانی سے فرض غسل ادا ہوجائےگا؟ جبکہ ہدایہ وغیرہ کتب فقہیہ میں لکھا ہے کہ اگر پانی کا کوئی وصف رنگ، بو یا مزہ تبدیل ہوجائے تو اب وہ پانی وضو وغسل کے قابل نہیں رہتا۔ اس پر مفتیٰ بہ قول کیا ہے، ارشاد فرمادیں؟

21
22

دم کیا ہوا پانی قبر پر ڈالنا کیسا؟

سوال: حصولِ برکت کےلیے قبر پر سورۃ الملک کا دم کیا ہوا پانی ڈالنا جائز ہے،کیایہ اسراف تونہیں کہلائے گا؟

22
23

روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم

سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟

23
24

کیا پانی کی خریدوفروخت جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں واٹر سپلائی کا کام کرتا ہوں، ہمارے علاقے میں ایک آراو پلانٹ(RO Plant) لگا ہوا ہے ،جس میں بورنگ کے ذریعے زمین سے کھارا پانی نکال کر اسے میٹھا اور صاف کیا جاتا اور پھر اسے فروخت کیا جاتا ہے ۔ میں وہاں سے پانی خرید کر مناسب قیمت پر فروخت کرتا ہوں ۔معلوم یہ کرنا ہے کہ اس طرح پانی کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟

24
25

آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟

سوال: آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ڈاکٹر نے آنکھ میں پانی ڈالنے سے منع کیا ہے،یعنی ایک قطر ہ پانی بھی آنکھ میں نہ جائے۔ ایسی صورت میں فرض غسل کیسے کیا جائے؟

25
26

غسل میں کلی ناک میں پانی چڑھانا بھول گئے تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر فرض غسل میں فقط کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنایا دونوں ہی بھول جائیں اور نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے،تو اس نماز کا کیا حکم ہے ؟نیز اب نئے سرے سے غسل کرنا ضروری ہوگا یا جو فرض رہ گیا تھا،فقط اسے ادا کرنا کافی ہوگا؟اور اگر وضو کرنے کے بعدیہی صورت پیش آجائے،تو اب کیا حکم ہو گا؟

26
27

احتلام والے کپڑے پہن کر غسل کرنا کیسا؟

جواب: پانی بہایا جس سے غالب گمان ہوگیا کہ پانی کپڑے اور بدن پر لگنے والی نجاستِ حقیقیہ(یعنی منی) کو بہا کر لے گیا ہوگا، تو اس صورت میں کپڑے اور بدن نجاستِ ...

27
28

غسل کرتے ہوئےپانی سے بھرے ڈرم میں چھینٹے پڑجانے کی صورت میں پانی کا حکم

سوال: ہم سپلائی کا پانی استعمال کرتے ہیں، اکثر یہ ہوتا ہے کہ پانی نہیں آتا ،ہم نے ایک ڈرم رکھا ہے ،اس کو بھر لیتے ہیں ،لیکن وہ ڈرم دہ در دہ سے کم ہے ۔اب اس صورت میں اگر کوئی شخص فرض غسل کرےاور غسل کرتے ہوئے پانی کے چھینٹے ڈرم میں پڑجائیں، تو کیا ان چھینٹوں سے پانی مستعمل یاناپاک ہو جائے گا؟ نیز اس پانی کے مستعمل ہونے یا نہ ہونے کے متعلق معلوم نہ ہو، تو کیا حکم ہے؟

28
29

پانی کی لائن سے گٹر کی بدبو والا پانی آئے تو پاک ہوگا یا ناپاک؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر پانی کی لائن سے بدبو والا پانی آرہا ہو کہ دور سے گٹر کی طرح کی اور ناک میں لینے سے کچھ الگ طرح کی بدبو آرہی ہو اور پانی گدلا بھی ہو۔ پھر دوسرے دن صاف پانی آیا ہو، تو جو بدبو والا پانی آیا اس کا کیا حکم ہوگا؟ بدبو والا پانی ٹینکی میں اسٹور رہا اور استعمال بھی ہوتا رہا؟

29
30

کیا مسجد یا فنائے مسجد میں بھیک مانگنے والے کی مدد کر سکتے ہیں ؟

سوال: آج کل بھیک مانگنے والے نماز کے فوراً بعد صف میں کھڑے ہو کر اپنی مجبوریاں بیان کر کے مانگنا شروع کر دیتے ہیں ،انہیں مسجد میں تو نہیں دے سکتے، لیکن اگر وہ واقعی مجبور ہوں ، تو کیا فنائے مسجد میں (جہاں جوتے اتارے جاتے ہیں ) یا مسجد کے باہر جا کر دے سکتے ہیں ؟

30