
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
جواب: چار رکعتیں مکمل کر کے نفل کی نیت سے جماعت میں شامل ہو اور عصر میں چار رکعتیں مکمل کرے اور جماعت میں شامل نہ ہو کہ عصر کے بعد نفل جائز نہیں۔ رد المحت...
مغرب کی جماعت میں دو رکعت رہ جائیں تو ان میں التحیات پڑھیں یا نہیں؟
سوال: اگر کسی شخص کی مغرب کی نماز کی دو رکعتیں جماعت سے چھوٹ جائیں اور وہ تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہو،تو ایسا شخص جب امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ دو رکعت پڑھنے کھڑاہوگا،تو دونوں رکعتوں میں التحیات پڑھے گا، یا اپنی نماز کی صرف دوسری رکعت میں التحیات پڑھے گا؟
سوال: نمازِ تراویح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دور میں نہیں پڑھی جاتی تھی اور نہ ہی قرآن میں اس کے پڑھنے کا حکم ہے،تو تراویح کی نماز کب شروع کی گئی اور کس نے حکم دیا ہے؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی کی نماز کا طریقہ
سوال: امام صاحب شرعی مسافرتھے جس کی وجہ سےانہوں نے چاررکعت والی نمازمیں قصرکرنی تھی،ایک رکعت ہوچکی تھی کہ ایک مقیم شخص نے ان کی اقتدا کی، ایک رکعت امام صاحب کے ساتھ پڑھی ،قعدہ کیا،امام صاحب نے سلام پھیردیا،اب مقیم مقتدی امام کے سلام پھیرنے کے بعداپنی بقیہ رکعتیں کیسے اداکرے گا،اس کاطریقہ وضاحت کے ساتھ بیان فرمائیں۔
عشا کی نماز پڑھے بغیر تراویح کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
سوال: کیا عشاء کی نمازنہ پڑھی ہوتوجماعت کے ساتھ پہلے تراویح پڑھ سکتے ہیں، تراویح کے بعدعشاء کے فرض پڑھ لیے جائیں تو کیا شرعاً نماز ہوجائے گی؟
تراویح کی کچھ رکعتیں سحری کے وقت میں پڑھنا
سوال: اگر کوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد بارہ رکعت تراویح پڑھ لے اور باقی آٹھ رکعت سحری کے وقت پڑھ لے، تو ہو جائیں گی؟
قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھنے اور پہلی یا تیسری رکعت میں قعدہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کوئی چار رکعت والی نماز میں دوسری رکعت پر قعدہ میں التحیات کے بعد درود پاک پڑھنا شروع کر دے تو اگر اسے بیچ میں یاد آئے تو کیا وہ درودپاک مکمل کر کے تیسری رکعت کے لئےاٹھے یا پھر جہاں بھی یاد آئے وہیں سے اٹھ جائے؟ (2) اگر کوئی چار رکعت والی نماز کی پہلی یا تیسری رکعت میں بھی بھولے سے قعدہ میں بیٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟
جمعہ میں آخری دو سنتیں مُؤکدہ ہیں یا غیر مُؤکدہ ؟
سوال: نمازِ جمعہ میں فرضوں کے بعد جو چار سنتیں پڑھی جاتی ہیں ، ان کے بعد والی دو سنتیں مُؤکدہ ہیں یا غیر مُؤکدہ ہیں ؟
وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں شامل ہوا ، تو دعائے قنوت کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں وتر جماعت کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں ، تو اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شریک ہواور اس نے امام کے ساتھ دعائےقنوت بھی پڑھ لی ہو، تووہ بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا؟ کیا اس میں دوبارہ دعائے قنوت پڑھے گا؟نیز اگر تیسری رکعت میں امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوا،تو ایسی صورت میں اس کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ مسجد میں جو تراویح کی نماز پڑھی جاتی ہے اس میں ختم قرآن کرنا سنت مؤکدہ ہے یا نہیں اورکیا یہ ہر فرد کے لیے ہے یا علی الکفایہ ہے؟