
بی سی جمع کرنے والی کا جمع شدہ رقم اپنے ذاتی استعمال میں خرچ کرنا
جواب: کمیٹی میں جمع کرائی گئی یہ رقم امانت ہے یاقرض نیزاگرقرض ہے تویہ قرض کس کودیاجاتاہے۔ یہ رقم امانت نہیں ہوسکتی اس لیے کہ امانت کے ضائع یاہلاک ہونے پ...
صاحبِ نصاب کے تین کمیٹیاں جمع کروانے کے بعد ہی کمیٹی نکل آئی، تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں اور نصاب کا سال رجب کی پہلی تاریخ کو پورا ہوتا ہے ، میں نے ایک کمیٹی ڈالی ہوئی ہے ، جس کی دو قسطیں یعنی تیس ہزار روپے ادا کرچکا ہوں ، تیسرے مہینے میری 285000 روپے کی کمیٹی نکل آئی ۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مجھے اس ملنے والی پوری رقم پر زکوٰۃ دینی ہوگی یا صرف تیس ہزار پر زکوٰۃ ہوگی؟
کیا مسجد کے چندے سے امام کو موٹرسائیکل دلاسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجدکے امام صاحب کومسجدکی کمیٹی نے مسجدکے چندے سے موٹرسائیکل لے کردی تاکہ وہ اس پرجامعہ میں جاسکیں ۔اوریہ دینابطورمالک بنانانہیں ہے بلکہ عارضی طورپردی ہے کہ جب جامعہ چھوڑدیں گے توموٹرسائیکل واپس کردیں گے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مسجدکے چندے سے اس طرح مسجدکی کمیٹی کاامام صاحب کوموٹرسائیکل لے کردینا شرعاکیساہے؟حالانکہ ایساکرنے کاوہاں کوئی رواج نہیں ہے ۔ سائل :قمرالیاس (گوجرانوالہ)
فطرہ کی رقم حیلہ کئے بغیر قاری صاحب کی تنخواہ میں دینا
سوال: کمیٹی والے جو فطرانہ اکٹھا کرتے ہیں وہ بغیر حیلہ شرعی کے قاری صاحب کو تنخواہ دیتے ہیں، قاری صاحب عباسی ہیں،ان کو اس طرح تنخواہ دینے کا کیا حکم ہے ؟
مسجد میں بیت اللہ اور مسجد نبوی کی تصاویر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں محراب کے دائیں بائیں بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی کی تصویر ٹائلوں پر تیار کروا کر لگوانا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟ فرش سے چھت تک کا بیت اللہ شریف کا ماڈل تعمیراتی کمیٹی نے مسجد کے فنڈ سے تیار کروایا، اب اس کا قد آدم سے اونچا لگوانا ممکن نہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسے بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: خواجہ محمد سعید (کامونکی)
کمیٹی کی قسطیں نصاب سے مائنس کرنا
سوال: میں نے کمیٹی ڈالی تھی جس کی آدھی ادائیگی میں کرچکا ہوں اور بی سی کی مکمل رقم لے چکا ہوں، ہاں مجھ پر آدھی کی ادائیگی ابھی باقی ہے، اب زکاۃ کے معاملے میں جو مجھ پر باقی ادائیگی ہے، اس کو مائنس کیا جائے گا یا نہیں؟ باقی ادائیگی کی کل رقم 75 ہزار ہے۔
اپنے گھر کی بیٹری مسجد کی بجلی سے چارج کرنا
جواب: کمیٹی پر لازم ہے کہ وہ اُس شخص کو مسجد کی بجلی استعمال کرنے سے روکیں،اگر قدرت کے باوجود مسجد کی کمیٹی والے یا علاقے کے اثر و رسوخ رکھنے والے افرا...
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ہمارےہاں اعوان ٹاؤن لاہورمیں ایک سوسائٹی نےاپنانجی بیت المال قائم کیاہےجس میں زکوۃ وصدقات نافلہ،قربانی کی کھالوں کی رقوم مستحق افرادکےلیےاکٹھاکرکےساراسال تقسیم کی جاتی ہیں۔بیت المال اعوان ٹاؤن سوسائٹی کاایک ذیلی ادارہ ہے۔ان دنوں سوسائٹی قبرستان کےلیےجگہ خریدنےکےپروگرام بنارہی ہےجس کےلیےممبران سوسائٹی سےرقم کامطالبہ کیاگیاہےیہی مطالبہ انتظامیہ نےبیت المال کمیٹی سےبھی کیاہے۔آپ سےگزارش ہےکہ شریعت کی روشنی میں ہمیں اس معاملہ میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیت المال کی وہ رقم جوزکوۃ وصدقات نافلہ اورقربانی کی کھالوں کی قیمت کی صورت میں ہمارے پاس موجودہےآیاہم اس رقم کوقبرستان کےلیےجگہ خریدنےمیں استعمال کرسکتےہیں؟ سائل :ذوالفقارعلی(لاہور)
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب نے مسجد میں کہا، نکاح پڑھانے کے مجھے جو بھی پیسے ملیں گے میں مسجد کی ضروریات پر لگاؤ ں گااور کمیٹی کے سامنے بھی امام نے اقرار کیا تھا کہ اس کے پیسے مسجدمیں لگاؤں گا پھر امام صاحب نکاح پڑھانے سے ملنے والی رقم اپنی ضروریات پر خرچ کرتے رہےتو معلو م یہ کرنا ہے کہ کیا یہ منت ہو گئی تھی اور امام پر لازم ہو گیا تھا کہ اب جو بھی نکاح پڑھانے سے رقم ملے مسجد پر خرچ کریں ؟
تراویح پڑھانے کی اجرت لینے کا حکم؟
جواب: کمیٹی والے کہہ دیں کہ کچھ نہیں دیں گے ، پھر ختم قرآن پر کچھ نہ کچھ خدمت کر دیں ، تو یہ جائز ہے۔ (2)دوسری صورت یہ ہے کہ تراویح پڑھانے والے کو دو یا...