
عمرہ کیے بغیر احرام کھول دیا اور پھر دوسرا احرام باندھ کر عمرہ کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک بزرگ اسلامی بھائی نے ہوائی جہاز میں عمرے کی نیت کی، لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر تھکن کی وجہ سے مسجدِ حرام نہ جا سکے اور عمرہ ادا نہیں کیا۔پھر انہوں نے عام کپڑے پہن کر پہلا احرام ختم کر دیا، پھر اگلے دن مسجدِ عائشہ سے نیا احرام باندھ کر عمرہ ادا کیا۔سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا ایسا کرنا درست تھا یا نہیں؟ اور پہلے والا احرام نارمل کپڑے پہن کے کھول دیا ، اس پر کوئی دم لازم ہوگا اور کیا عمرے کی قضا بھی کرنی ہوگی؟
ناپاک واشنگ مشین کوپاک کرنے کا طریقہ
جواب: کپڑے سے اس طرح پُونچھ لیاجائے کہ نجاست کا اثر ختم ہو جائے، تو اس طرح بھی وہ جگہ پاک ہوجائے گی۔مگر اس میں یہ خیال ضروری ہے کہ نجاست صاف کرنے کےلیے...
بالٹی میں ناپاک کپڑے پاک کرنے کا طریقہ
سوال: اگر ناپاک کپڑے پاک کرنے کیلئے بالٹی میں ڈال دیں اور اوپر سےنل کھول دیں،تو کپڑے کے پاک ہونے کیلئے کتنا پانی بالٹی سے نکلنا ضروری ہوگا؟
عید کے دن نئے کپڑے پہننے کا حکم
سوال: کیا عید کے دن نئے کپڑے پہننا ضروری ہے ؟ اگر کوئی مالدا ر ہے اور نئے کپڑے نہ پہنے توکیا وہ گنہگار ہوگا ؟
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
دورانِ عدت زیب و زینت کے احکام
جواب: کپڑے اگرچہ سیاہ ہوں نہ پہنے ، ہار پھول کا استعمال بھی منع ہے ، خوشبو کا بدن یا کپڑوں میں استعمال نہ کرے جس کپڑے کا رنگ پرانا ہوچکا ہو اسے پہن سکتی ہے ...
کپڑے کا ناپاک حصہ معلوم نہ ہو تو شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں کہ اگر کسی کپڑے مثلاکمبل ،چادروغیرہ کا کوئی حصہ ناپا ک ہوجائے ، لیکن نجاست کا نشان وغیرہ ختم ہونےکی وجہ سے یہ معلوم نہ ہوسکے کہ کپڑے کا کون سا حصہ ناپاک تھا تو کیا اس صورت میں کپڑ اپاک کرنے کےلیے پوراکپڑا دھونا ضروری ہے ؟
کیا wet wipes سے بچے کا بدن پاک ہو جائے گا یا دھونا ضرور ی ہے ؟
سوال: نومولود بچے کو قضائے حاجت کی صورت میں بار بار پانی سے نہیں دھلا سکتے ، تو کپڑے یا wet wipes سے صاف کرتے ہیں ، کیا ایسی صورت میں اس کا جسم پاک ہو جائے گا ؟
پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ بھگو دئیےتوکیا حکم ہے ؟
سوال: پاک اور ناپاک کپڑے ملا کر بالٹی میں بھگو دئیے، تو اس صورت میں سارے کپڑے پاک کئے جائیں گے یا اندازے سے سوچ کر جو پاک کپڑے تھے ان کو الگ کر لیا جائے، باقیوں کو پاک کر لیا جائے؟
واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے پاک کرنے کا طریقہ
سوال: کپڑے دھونے کی عام مشین میں ناپاک کپڑے ہوں اور ان کپڑوں کے اوپر پائپ سے پانی ڈالا جاتا رہے اور مشین کا پائپ کھول دیا جائے، جس سے ڈالا جانے والا پانی نکلتا رہے، تو کیا کپڑے پاک ہوجائیں گے؟