سرچ کریں

Displaying 291 to 300 out of 4972 results

291

بیچی ہوئی چیز کی مکمل قیمت وصول کرنے سے پہلے بیچنے والا شخص خرید سکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، اس میں خرید و فروخت کی ایک صورت اس طرح ہوتی ہے کہ مثلاً میں نے بکر کو دس لاکھ کا ایک ہزار کلو مال بیچا اور ادائیگی کیلئے 3 مہینے کی مدت مقرر ہوگئی، اب وہ مال لے کر چلاجاتا ہے اور وہ اس میں سے تھوڑا تھوڑا کرکے آگے مال بیچتا رہتا ہے اور مجھے رقم کی ادائیگی کرتا رہتا ہے، لیکن ادائیگی مکمل نہیں ہوئی ہوتی اور ادائیگی کی مدت بھی باقی ہوتی ہے، اسی دوران میرے پاس کوئی گاہک ایسا ہی مال لینے آتا ہے جس میں مجھے کافی اچھا پرافٹ ملنے کی امید ہوتی ہے تو میں اسی دوست سے باقی ماندہ مال پہلے والے ریٹ سے کم میں خریدلیتا ہوں اور اس گاہک کو بیچ دیتا ہوں اور اس کے بعد اپنے دوست سے جتنے میں خریدا تھا اتنی رقم اس دوست کو ادا کرتا ہوں۔ كيا یہ صورت شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ اس صورت میں کم ریٹ میں بیچنے پر دوست پر کوئی جبر نہیں ہوتا، وہ اپنے مرضی سے دیتا ہے۔

291
292

کروڑوں زرعی زمین ہے، لیکن حج کے لئے نقد رقم نہیں تو حج کا حکم

سوال: اگرحج کرنے کے لئے کسی مسلمان کے پاس کچھ رقم نقد موجود ہے اوراس کی بیوی بھی اپنا سونا دے رہی ہے کہ بیچ کر حج کے لئے رقم حاصل کر لے، لیکن پھر بھی اس کی مطلوبہ رقم کیش میں پوری نہیں ہورہی، کیا اس پر حج فرض ہوگا جبکہ مذکورہ شخص ایسے زرعی رقبے کا مالک ہے جو کم سے کم 2 سے 3 کروڑ کا ہے،جس سے اس کو سالانہ آمدن ٹھیکے کے طور پر وصول بھی ہوتی ہے،لیکن رقم کا بندو بست ابھی نہیں ہےاور گھر والوں کے اخراجات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے؟

292
293

کلمہ پڑھ کرکسی کام سے رکنے کا ارادہ کرکے پھراسےکرنا

جواب: رقم دینا چاہیں تو دس شرعی فقیروں میں سے ہر ایک کو الگ الگ ایک صدقہ فطر کی مقدار رقم دیں یا پھر ایک ہی شرعی فقیر کو روزانہ ایک ایک صدقہ فطر کی مقدار بر...

293
294

بیع فاسد کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کا حکم

سوال: ایک بندے نے بیع فاسد کے طور پر پلاٹ سیل کیا ۔ خریدار نے اسے آگے صحیح اورکامل طورپر (بغیرکسی خیارکے) سیل کردیا۔ اس صورت میں جس نے پلاٹ بیچا یعنی بائع، اُس کی رقم کیسی ہے؟ کیا وہ آگے اس رقم سے کاروبار کر سکتا ہے؟

294
295

صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟

سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟

295
296

مضاربت اور اس کےضروری احکام

جواب: رقم پر دیانت کے تمام تقاضے پورے کرے اور اسے صرف طے شدہ معاہدے کے مطابق ہی کام میں لگائے ۔ 2. مضارب(Working Partner)مال کو کسی کے پاس امانت رکھ سکت...

296
297

فجر کی سنتیں کس وقت پڑھنا افضل ہے ؟

جواب: رقم الحدیث ، 626 ، طبع دار المنھاج ) امام مسلم رحمۃ اللہ تعالی علیہکے روایت کردہ الفاظ یہ ہیں:’’عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت: كان ...

297
298

تعلقات بنانے کیلئے سرکاری ملازم کو دعوت یا رقم دینا

سوال: لوگ سرکاری ملازم کو کام کر دینے یا اس سےاپنا تعلق بہتربنانے کے لیے اس کو رقم دیتے ہیں یا پھر اس کی دعوتیں کرتے ہیں تاکہ وقتِ ضرورت یہ ہمارے کام آ سکے، اس کا کیا حکم ہے؟

298
299

زکوۃ کی رقم سے شادی کروانے کا حکم

سوال: زکوۃ کی رقم سے کسی کی شادی کروادینا کیسا؟

299
300

صرف تصاویر شیئر کر کے چیز بیچنے کا جائز طریقہ

سوال: ایک دوکاندار موبائل فون کے ڈیزائن والے کوَر (Cover) بیچتا ہے۔ وہ ہمیں یہ آفر دے رہا ہے کہ ہم اس کے موبائل کوَر(Cover) اپنے سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام کے ذریعے تصویرلگاکرفروخت کریں۔اورکسٹمرکوریٹ دیتے ہوئے اپنا نفع بھی شامل کرلیں ۔ جب تصویرکے ذریعے کسی کسٹمرسے ہماراسوداکنفرم ہوجائے تو ہم دوکاندار کو کسٹمر کا ایڈریس بتادیں، وہ خود کسٹمر تک ڈیلیوری پہنچا دے گا اور اپنی رقم کاٹ کرہمیں ہمارا پرافٹ دے دے گا، کیا ہمارا اس طرح پرافٹ لینا درست ہے؟ اگر یہ طریقہ کار درست نہیں تو اس کا کوئی جائز حل بھی ارشاد فرمادیں؟

300