
سوال: ولیمہ کی حیثیت کیا ہےواجب یا سنت ؟اور یہ کب کرنا چاہیے؟اور یہ کہ بعد رخصتی اگر ابھی ہمبستری نہ ہوئی ہو، تو ولیمہ ہو سکتا ہے یا نہیں؟
سوال: لڑکی کا نام طوبی رکھنا کیسا ہے؟
عورت کا ہاتھ ،پاؤں وغیرہ کے بال صاف کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لڑکیوں کا اپنے ہاتھ ، بازو ، پیروں کی انگلیوں ، ٹانگوں کے بال صاف کرنا اور ابرو بنوانا، جائز ہےیا نہیں ؟
اللہ عز وجل کو خالقوں کا خالق کہنا کیسا ؟
سوال: کیا اللہ تعالی کے لیے لفظ (خالقوں کا خالق) کہہ سکتے ہیں ، اس لفظ میں بندوں کو بھی خالق کہا گیا ہے ؟
سوال: اربد نام رکھنا کیسا؟
محمد باسط نام رکھنا کیسا - باسط کا معنی؟
سوال: محمد باسط نام رکھنا کیسا ہے ؟
سوال: بچی کا نام عروش رکھنا کیسا؟
عورت کا کان اور ناک چھدوانا اور ان میں زیور پہننا کیسا؟
سوال: عورتوں کا ناک اور کان میں زیور پہننا اور اس کے لئے ناک کان چھدوانا کیسا ہے؟
کرامتِ ولی کا ثبوت اور اسکے منکر کا حکم
سوال: کراماتِ اولیاء کا کیا ثبوت ہے اور جو شخص کراماتِ اولیاء کا انکار کرے، اس کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہوگا؟
دراز ایپ پر ریویو بڑھانے کے لیے پروڈکٹ رینکنگ کروانے کا حکم؟
سوال: دراز ایپ(DARAZ APP)پر بیچنے کے لیے جب ہم کوئی پروڈکٹ لگاتے ہیں، تو وہ آخری صفحےپر، یا یوں کہیے کہ ہزار وں یا لاکھوں پروڈکٹ کے درمیان کہیں ہوتی ہے ، جب اس چیز کے بارے میں کوئی سرچ کرتا ہے،تو ہماری چیز ابتدائی لسٹ میں کسٹمر کے سامنے ظاہر نہیں ہوتی ، اور کسٹمر عموماً شروع میں ظاہر ہونے والی ہی 10 ،15 میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیتا ہے ، یوں ہماری چیز فروخت نہیں ہوتی اور اس کے اوپر ریویوز نہیں ملتے،لہٰذا ہم نئے سیلرزاپنی پروڈکٹ کو شروع میں لانے کےلیے پروڈکٹ رینکنگ PRODUCT RANKING کرواتے ہیں، پروڈکٹ رینکنگ کا ایک طریقہ TVVRO: ہے، اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی شخص کے مثلاً:50اکاؤنٹس ہوتے ہیں، ہم ا سے ایک پروڈکٹ سیل کرتے ہیں، اسی شرط کے ساتھ کہ آپ نےا چھی رائے دینی ہے،نیز اس سے ہم یہ بھی طے کرتے ہیں کہ آپ اپنے باقی 50 اکاؤنٹس سے بھی اچھی رائے دیں اور ہر اکاؤنٹ پر رائے دینے کی قیمت طے ہو جاتی ہے، مگر دیگر اکاؤنٹس سے وہ ہم سے کوئی چیز خریدتا نہیں، لیکن ریویو دینے کے لیے پہلے خریداری ہونا چونکہ ضروری ہوتا ہے ،اس لیے پہلے یہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس سے ہمیں خریداری کا آرڈر دے، ہم اس کے آرڈر کے مطابق اس چیز کا بیچناظاہر کریں، تو وہ ریویو دے سکے گا یعنی دیگراکاؤنٹس سے کوئی خریداری نہیں ہوئی، مگر ریویوزدینے کے لیے اس میں خریدو فروخت کی ظاہری صورت کو اپنانا پڑتا ہے، جبکہ حقیقت میں ان اکاؤنٹس سےنہ ہم اس کو کوئی چیز دیتے ہیں، نہ ہی وہ ہمیں ان کے بدلے کوئی قیمت ادا کرتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اپنی پروڈکٹ پہلے پیج پر لانے کے لیے اور ریویوز بڑھانے کےلیے مذکورہ طریقہ کار(پروڈکٹ رینکنگ) اختیار کرنا اور ان کو پیسے دینا شرعاً جائز ہے یا ناجائز؟