
بارہ ربیع الاول حضور کی پیدائش یا وفات؟
سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کے دن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدائش نہیں ہوئی ، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات اس دن ہوئی ہے، تو اس دن خوشی نہیں ، بلکہ غم منانا چاہیےکہ اس دن تمام صحابہ کرام اور نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اہل بیت سب رنجیدہ تھے اور ہم خوشی مناتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ(1) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کیا ہے؟ (2)اور اس دن خوشی منانا ،جائز ہے یا نہیں؟
احرام کی حالت میں انجیکشن لگانا اور لگوانا
سوال: احرام کی حالت میں انجیکشن لگانا کیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ محرم سے انجیکشن لگوانا کیسا؟
مخصوص ایام سے فارغ ہونے کے بعد شرمگاہ پر خوشبو لگانا
سوال: عورتوں کا حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل کرکے شرمگاہ پر خوشبو لگانا کیسا ؟
عورت کا ناک، کان چھدوانے میں ایک سے زیادہ سوراخ کروانا کیسا؟
سوال: عورت کا ناک اور کان چھدوانا، جائز ہے، سوال یہ ہے کہ جتنے سوراخ عام طور پر رائج ہیں، اس سے زائد کان یا ناک میں سوراخ کروانا ،جائز ہے؟مثلاً: ناک کی ایک جانب سوراخ ہو اور دوسری جانب چھدوانا یا ناک کے درمیان میں چھدوانا، جیسا کہ بعض جگہ یہ طریقہ رائج ہے، کیا یہ درست ہے؟
قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھانے کا حکم
سوال: میرا لیپ ٹاپ اور موبائل قسطوں پر بیچنے کا کاروبار ہے، میں مارکیٹ سے نقد موبائل و لیپ ٹاپ خرید تا ہوں اور آگے قسطوں پر اپنا پرافٹ رکھ کر بیچتا ہوں، اس کاروبار میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ مثلا ً میں نے کسی کو ایک لیپ ٹاپ76 ہزار کا چار ہزار روپے ماہانہ کی قسطوں پر بیچا، اب وہ چند قسطیں ادا کرنے کے بعد میرے پاس آکر کہتا ہے کہ میں ماہا نہ 4 ہزار روپے ادا نہیں کرسکتا، اس لئے آپ مہربانی کرکے میری ماہانہ قسط میں کمی کردیں مثلا 2500 کردیں، بدلے میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت آپ مجھ سے 80 ہزار روپے وصول کرلیں، یوں وہ اپنی مرضی سے مجھے زیادہ پیسے دینے کی پیشکش کرتا ہے، تو کیا اس طرح قسط میں کمی کرنے پر اصل رقم سے کچھ پیسے زیادہ لینا جائز ہے؟ جبکہ میری طرف سے کسی قسم کا جبر نہ ہو۔ یونہی بسا اوقات میرے پاس ایک کسٹمر آتا ہےجس کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے مثلا 75 ہزار میں لیپ ٹاپ قسطوں میں خریدتا ہے تاکہ وہ اس کو بیچ کر مطلوبہ رقم حاصل کرسکے، اور آگے قسطوں کی ادائیگی سے قبل اس کو بیچنا چاہتا ہے، تو کیا ایسے شخص کولیپ ٹاپ بیچنا جائز ہے ؟ اور کیا میں اس سے وہ لیپ ٹاپ خریدسکتا ہوں ؟
جانور کی زبان نہ ہو یا کٹی ہوئی ہو تو قربانی کا حکم؟
سوال: اگر قربانی کے جانور (بکری، گائے وغیرہ)کی زبان نہ ہو یا زبان کٹی ہوئی ہو، تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب: قبر پر پیشاب، پاخانے سے ہونے والی تکلیف اور قبر پر چلنے کی تکلیف سے کہیں زیادہ ہے یہ تو بدرجہ اولیٰ ناجائز ہوگا۔نیز اس میں میت کی تجہیزوتدفین میں بِل...
پیسوں کی شرط کے ساتھ گھوڑے کی ریس لگانا
سوال: ایسے شرط لگانا کہ اگر میرا گھوڑا آگے نکل گیا تو تم مجھے اتنے پیسے دو گے اور اگر تمہارا گھوڑ اآگے نکل گیا تو میں پیسے دوں گا، کیسا ہے؟
عورت کا سجدے میں پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ لگانا ضروری نہیں ہے۔
سوال: کیا عورت کے لئے سجدے میں پاؤں کی تین تین انگلیوں کے پیٹ کو زمین پر لگانا ضروری ہے؟