
بیل قربان کرنے کی منت مانی ہو، تو اُس بیل کو بیچ کر دینی طلباء کو نصاب دلانا کیسا؟
جواب: قربانی کرنا ہی واجب ہوتا ہے، کیونکہ قربانی کرنا قربتِ مقصودہ ہے اور یہ قربت خون بہانے ہی سے حاصل ہوسکتی ہے کوئی دوسری چیز اس قربانی کا بدل نہیں بن سک...
نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟
جواب: حکم وجوبی نہیں، بلکہ تعلیم یعنی نماز کی اہمیت سکھانے کے طور پرہے، لہٰذا نابالغی کی حالت میں فاسد ہونے والی نمازیں بالغ ہونے کے بعد دوبارہ پڑھنا لا...
جانور خریدنے کے بعد بیمار ہوا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
سوال: ابلق گھوڑے سوار رسالے میں ہے: ایسا بیمار جس کی بیماری ظاہِر ہو، (یعنی جو بیماری کی وجہ سے چارہ نہ کھائے ) اس کی قربانی نہیں ہوسکتی ۔ تو میرا سوال یہ تھا کہ اگر کوئی جانور خریدنے کے وقت بیمار نہیں تھا ، بعد میں بیمار ہواور چارہ نہ کھائے تو کیا ایسے جانور کی قربانی بھی جائز نہیں ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں ۔
حج قران میں قربانی کی طاقت نہ تھی اور عرفہ سے پہلے تین روزے نہ رکھے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حجِ قران یا حجِ تمتع کرنے والاقربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو اس پر دس روزے رکھنا لازم ہیں۔ تین روزے عرفہ کے دن سے پہلے اور بقیہ سات روزے حج کے دنوں کے بعد رکھے گا۔ پوچھنا یہ ہےاگر کسی نےعرفہ کے دن سے پہلے تین روزے نہیں رکھےا ور قربانی کا دن آگیا، تو اب ایسے شخص کے لئے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟روزے رکھ سکتا ہے یا قربانی ہی کرے گا؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟
جانور کا سینگ ٹوٹ کر زخم بھر جائے، تو قربانی کا حکم ؟
سوال: ایک جانور خریدنے کا ارادہ ہے ، مگر اس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہے ۔ اس کے مالک سے پوچھا ، تو اس نے بتایا کہ ایک سینگ ٹوٹ گیا تھا،دوسرے کو بھی ہم نے شروع سے ہی نکال دیا تھا ،تو کیا ایسے جانور کی قربانی ہوسکتی ہے ، جبکہ جانور کے سر پر کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا اور نہ ہی سر پر اب کسی طرح کا کوئی زخم ہے ۔رہنمائی فرمائیں ؟
قربانی واجب ہونے کا نصاب اگر قربانی کے دنوں کی راتوں میں پایا جائے تو حکم؟
سوال: قربانی كے وجوب کی شرائط کیا صرف 10، 11 اور 12 ذوالحجہ كے دن میں دیکھیں گے یا ان كے درمیان جو دو راتیں ہیں ان میں بھی اگر شرائط پائی جائیں، تو قربانی واجب ہو جائے گی ؟
فجر کی نماز قضا ہوجائے ،تو فرضوں کے ساتھ سنتیں بھی پڑھنی ہیں ؟
جواب: حکم خلافِ قیاس حدیثِ پاک سے ثابت ہے ، چنانچہ لیلۃ التعریس میں نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ نماز میں عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں گی ، کیونکہ حدیثِ پاک میں سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا اور کتے کے بیٹھنے کی طرح کلائیاں بچھانے سے منع کیا گیا ہے ، کیا زید کا کہنا درست ہے ؟ اور عورتوں کے سجدہ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟ براہِ کرم تفصیل سے بیان فرمائیں ۔