
عقیقہ میں بچی کے لیے بکرا کریں یا بکری اور گوشت خرید کر عقیقہ کرنا کیسا ؟
جواب: لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کی جائے۔ البتہ اگر لڑکی کی طرف سے بکرا یا لڑکے کی طرف سے ایک بکری یا ایک بکرا کردیا، تو بھی عقیقہ ہوجائے گا۔ تفصیل کے لئے...
شیئرز کی خرید و فروخت اور شیئرز کے کاروبار کی حیثیت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمپنیوں کے شیئرز دو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ جن پر نفع و نقصان ہوتا ہے۔ دوم وہ جن پر فقط نفع ہو ، جس کو ہم سود کہتے ہیں ۔جناب عالی مندرجہ بالا دوسری قسم تو مکمل حرام ہے ، کیونکہ یہ سود ہے۔مگر میراآپ سے سوال یہ ہے کہ پہلی قسم جس میں شیئرز ہولڈر اپنے حصے کے شیئرز پر نفع بھی لے رہا ہے اور نقصان بھی برداشت کررہا ہے ، کیا وہ جائز نہیں؟ علماء و مفتیان کرام پہلی قسم یعنی نفع و نقصان والے شیئرز کو بھی حرام قرار دیتے ہیں اور اس کی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ ہر کمپنی چونکہ قرضہ لیتی یا دیتی ہے ، تو اس قرضہ کے لینے ،دینے پر وہ سود کماتی یا دیتی ہے ، لہٰذا چونکہ کمپنی کی کمائی میں سود شامل ہوگیا ، لہٰذا اس کمپنی کے شیئرز خواہ وہ مساواتی ہوں ، وہ حرام ہیں۔علماء کرام کے اس موقف پر مجھ ناچیز اور کم علم رکھنے والے شخص کا سوال ہے : جیسے میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میری تنخواہ بھی سرکاری خزانے سے میرے بینک اکاؤنٹ میں آتی ہے ،توکیا آپ اس سرکاری تنخواہ و پنشن کو بھی حرام قرار دیں گے؟کیونکہ سرکار بھی تو دوسرے ملکوں اور بینکوں سےقرضہ لیتی اور خزانے سے پرائیویٹ بینکوں اور کمپنیوں کو قرضہ دیتی ہے۔اگر سرکاری تنخواہ و پنشن حرام ہے ، تو بڑے بڑے علماء ومفتیان کرام بھی تو سرکارسے تنخواہ و پنشن لیتے ہیں ،تو کیا وہ بھی حرام کمارہے ہیں؟ میرا سوال آپ سے مندرجہ بالا سوالات و حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہے کہ مساواتی شیئرز جائز ہیں یا نہیں؟
نماز ی کی گود میں بچہ آکربیٹھ جائے، تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں تروایح وغیرہ نماز ادا کر رہے ہوں، تو اس دوران چھوٹے بچے کھیلتے کھیلتے آکر نمازی کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں یا پھر سجدے کی حالت میں ہوں، تو پیٹھ پر سوار ہو جاتے ہیں، تو اس صورتِ حاال میں نما زکا کیا حکم ہو گا؟ نیز اگر بچے نے پاجامہ یا پیمپر وغیرہ میں پیشاب یا پاخانہ کیا ہو اور اس حالت میں آکر گود میں بیٹھ جائے، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
موضوع: نماز میں دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز کا حکم
حاجی کے لیے طلوعِ فجر سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل جانے اور رمی کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دس سال پہلے حج میں ہم چند افراد مزدلفہ سے رات میں ہی نکل گئے اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہی شیطان کو کنکریاں بھی ماریں اور پھر حرم شریف طواف کے لئے چلے گئے اور پھر بقیہ معاملات کے بعد احرام کھول دیا، اس وقت مسئلہ کا علم نہیں تھا اور بعد میں یہ کنکریاں دوبارہ بھی نہیں ماریں، تو اب ان سب افراد کے لے کیا حکم ہے؟
بہن کی بیٹی کو دودھ پلانے کے بعد اس سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا
سوال: دو بہنیں ہیں ایک کا بیٹا پیدا ہوا اور دوسری کی بیٹی جس کا بیٹا تھا اس نے اپنی بہن کی بیٹی یعنی بھانجی کو ایک بار دودھ پلایا ۔ تو کیا وہ لڑکی اپنے خالہ زاد بھائی جس کے ساتھ دودھ پیا تھا اس کے علاوہ دوسرے خالہ زادسے نکاح کر سکتی ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہےکہ رضاعت کے لیے کم از کم پانچ بار دودھ پینا لازم ہے ۔اس کا کیا حکم ہے؟
مسجد کی وقف دکان عرف سے کم کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: (1) مسجد کی وقف دکانوں کو کتنے کرایہ پر دیا جائے ؟ کیا عرف سے کم کرایہ پر دکانیں دی جا سکتی ہیں؟ (2) کیا منتظم خود وقف کی دکانوں کو کرایہ پر لے سکتا ہے ؟ (3) مسجدکی موٹر چلا کر کوئی شخص اپنی دکانوں وغیرہ کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کر سکتا ہے؟ جب کہ وہ کہے کہ میں اس کا بل ادا کر دوں گا۔ (4) مسجد میں نمازیوں کے لیے رکھے ہوئے پانی کے کولر سے کوئی شخص پانی کی بوتلیں وغیرہ بھر کر اپنے گھر لے جا سکتا ہے ؟
بچہ پیدا ہونے کے بعد نفاس نہ آئے تو نماز و جماع وغیرہ کے متعلق احکام
جواب: کماً نفاس والی شمار ہوگی اور اس پر بھی غسل کرنا لازم ہوگا۔لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جبکہ عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد بالکل خون نہیں آیا ،تو اس پر لاز...
جواب: کم ہو گا ۔ شروع شروع اس کی آواز بہت باریک ہوگی اور رفتہ رفتہ بہت بلند ہوجائے گی ۔ لوگ کان لگاکر اس کی آواز سنیں گے اور بے ہوش ہوکر گر پڑیں گے اور مر ج...
اولاد (لڑکے یا لڑکی) کی شادی کرنے کے بعد اس کو بیٹھا کر یہ دعا دی جائے
سوال: اولاد (لڑکے یا لڑکی) کی شادی کرنے کے بعد اس کو بیٹھا کر یہ دعا دی جائے