شادی کے بعد اولاد کو دی جانے والی دعا

اولاد (لڑکے یا لڑکی) کی شادی کرنے کے بعد اس کو بیٹھا کر یہ دعا دی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

لَا جَعَلَكَ اللہُ عَلَیَّ فِتْنَةً فِیْ الدُّنْيَا وَ لَا فِیْ الْآخِرَةِ

ترجمہ:

اللہ تمہیں میرے لئے دنیا و آخرت میں آزمائش نہ بنائے۔

حدیث مبارک میں ہے:

عن أنس بن مالك، رضی اللہ عنه قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم:۔۔۔ زوجوه لسبع عشرة إن كان، فإذا فعل فليجلسه بين يديه، ثم ليقل: لَا جَعَلَكَ اللہُ عَلَیَّ فِتْنَةً فِیْ الدُّنْيَا وَ لَا فِیْ الْآخِرَةِ۔

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: تم 17 سال (کی عمر) میں بچوں کی شادی کردو، اگر وہ (اہل ہوں) پھر جب شادی ہوجائے تو ان کو سامنے بیٹھا کر یہ ( دعا) پڑھو

لَا جَعَلَكَ اللہُ عَلَیَّ فِتْنَةً فِیْ الدُّنْيَا وَ لَا فِیْ الْآخِرَةِ۔ (عمل اليوم و اللیلۃ لابن السنی، صفحہ 376، مطبوعہ، بیروت)