سرچ کریں

Displaying 291 to 300 out of 933 results

291

فرض غسل کرنے کے بعد نماز کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا فرض غسل اگر سنت کے مطابق کرلیا جائے، تو اس سے نماز ہو جائے گی یا پھر الگ سے وضو کرنا ضروری ہوگا؟ نیز اگر اسی سے نماز پڑھ سکتے ہیں، تو کیا اس سے صرف ایک وقت کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا جب تک وضو باقی رہے گا ساری نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟

291
292

اعضائے وضو خشک ہونے کے بعد تحیۃ الوضو پڑھنا

سوال: جب وضو کر لیں اور وضو کا پانی خشک ہو جائے تو کیا اسی وضو سے تحیۃ الوضو نماز پڑھ سکتے ہیں؟

292
293

خلاف ترتیب وضو کرنا

سوال: اگر وضو کرتے ہوئے ،بے دھیانی میں اعضائے وضو دھونے میں ترتیب آگے پیچھے ہوجائے،تو کیا وضو ہوجائے گا؟ اور اس وضو سے جو نماز پڑھی اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟

293
294

سر کا مسح کرنا بھول گئے تو دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا صرف مسح کرنا کافی ہے؟

سوال: وضو میں مسح کرنا بھول گئے اور پھر وضو مکمل کرنے کے بعد یاد آیا تو پھر سر کا صرف مسح کریں یا نئے سرے سے پورا وضو کریں ؟

294
295

استنجا کرنے کے کچھ دیر بعد وضو کیا، تو وضو کا حکم

سوال: ایک آدمی واش روم گیا، استنجا کیا اور باقی وضو نہیں کیا، پھر ایک گھنٹے بعد وہ گیا اور باقی وضو مکمل کیا۔کیا اس طرح وضو ہو گیا؟ مطلب کہ وہ جو کہا گیا ہے کہ ایک عضو کے خشک ہونے سے پہلے دوسرا عضو دھونا ضروری ہے، تو کیا یہاں بھی وہ حکم لگے گا؟

295
296

غسلِ جنابت سے پہلے وضو کرنے کا حکم

سوال: غسلِ جنابت سے پہلے وضو کرنا سنتِ مؤکدہ ہےیا غیر مؤکدہ ؟

296
297

باوضو شخص ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل کرے ،تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں ؟

سوال: کسی شخص پر غسل فرض نہ ہو اوروہ با وضو بھی ہو ایسا شخص اگر ثواب کی نیت کئے بغیر صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرے ،اس دوران جسم سے جو پانی جدا ہو رہا ہو، وہ ایک برتن میں جمع ہوجائے، تو کیا اس پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے یا پھر یہ بھی مستعمل ہی ہوگا؟

297
298

”Breathable“نیل پالش لگائی ہو، تو وضو و غسل کا حکم

سوال: مارکیٹ میں ”Breathable Nail Polish “ کے نام سے ایک نئی نیل پالش آئی ہے، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پانی کو ناخن تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ سوال یہ کرنا تھا کہ اس نیل پالش کو اتارے بغیر اگر وضو کیا جائے، تو وضو ہو جائے گا یا نہیں ؟

298
299

کیا بے وضو درود پاک پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا بے وضو درودِ پاک پڑھ سکتے ہیں؟ تھکن کی وجہ سے بار بار وضو کرنے کا جی نہیں چاہتا۔

299
300

کھڑے ہوکر وضو کرنا کیسا ؟

سوال: کیا کھڑے ہوکر وضو کرسکتے ہیں،جیسے بیسن وغیرہ میں کیا جاتا ہے؟

300