سرچ کریں

Displaying 291 to 300 out of 3876 results

291

اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟

سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟

291
292

عورتوں کا باریک لان کے کپڑے پہننا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ آج کل مارکیٹ میں باریک لان کے کپڑےکثرت سے موجود ہیں خواتین یہ لان بڑے شوق سے پہنتی ہیں ، حالانکہ ان کے باریک ہونے کی وجہ سے جسم کی رنگت ظاہر ہوتی ہے ۔سوال یہ ہے کہ خواتین کا ایسا باریک لباس پہننا شرعا کیسا ہے؟

292
293

نئے سال کی خوشی منانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ نئے عیسوی سال کی آمد پر خوشی منانا کیساہے؟

293
294

رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟

سوال: ہمارے ہاں عام طور پر رمضان المبارک میں افطار کے وقت اذانِ مغرب دی جاتی ہے اور پھر دس منٹ کا وقفہ کیا جاتا ہے ، تاکہ عوام افطاری کر لے اور پھر نمازِ مغرب ادا کی جاتی ہے، کیا اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب میں یہ دس منٹ کا وقفہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) کیا اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے رمضان میں روزہ اذان کے ساتھ افطار کرنا لازمی ہے؟ اگر وقت پورا ہونے پر کوئی اشارہ مل جائے، مثلاً: مسجد میں اعلان ہو جائے کہ روزہ دار روزہ افطار کر لیں،تو اس سے بھی روزہ افطار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (3) اگر اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان دس منٹ کے وقفہ کی قباحت سے بچنے کے لیے روزہ اعلان کے ساتھ افطار کرا دیا جائے اور پھر افطار کے دس منٹ بعد اذان دی جائے، پھر اذان کے فوراً بعد نماز ادا کر دی جائے، تو اس طریقہ کار کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟

294
296

مرد و عورت کے لیے پلاٹینم کی انگوٹھی کا حکم

سوال: (1) پلاٹینم کی انگوٹھی مرد کے لئے پہننا کیسا ہے ؟ (2)یہی انگوٹھی عورت کے لئے پہننے کا کیا حکم ہے؟

296
297

سجدہ تلاوت واجب ہونے کی کیا حکمت ہے؟

سوال: آیاتِ سجدہ پر سجدہ تلاوت کرنے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟ اس کی حکمت کیا ہے؟

297
299

قربانی کے گوشت سے کھانا بنا کر پیسے کمانا کیسا؟

سوال: زید کا ریسٹورنٹ ہے جس میں وہ مختلف کھانے بنا کر فروخت کرتا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ زید اپنی قربانی کے گوشت کو اُسی ریسٹورنٹ میں بننے والے کھانوں میں استعمال کرکے اُسے آمدنی کا ذریعہ بنائے؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟

299
300

واٹر پروف جرابوں پر مسح کرنے کا حکم؟

سوال: واٹر پروف جرابیں بھی ملتی ہیں جوعام جرابوں کی طرح پہنی جاتی ہیں اور یہ چمڑے کی تو نہیں ہوتیں ،لیکن کافی موٹی ہوتی ہیں اوران کو کسی ایسےمیٹریل سے بنایا گیا ہے کہ اس میں پانی داخل نہیں ہوتا اور یہ اتنی مضبوط بھی ہوتی ہیں کہ تنہا ان کو پہن کر کئی میل سفر کیا جا سکتاہے۔ کیا ایسی جرابوں پر مسح کرنا، جائز ہے؟

300