
قراءت کرتے ہوئے حافظ صاحب بھول گئے اور کچھ دیر سوچا ، تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب: پر سجدۂ سہو لازم ہوگا۔ ( نھایۃ المراد فی شرح ھدیۃ ابن العماد،صفحہ714،مطبوعہ دار البیرونی) اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ ا...
جس کپڑے سے وضو کا پانی صاف کیا اس پرنماز پڑھنا
سوال: وضو کے بعد جس کپڑے سے ہاتھ منہ کو صاف کیا ہو، اس پر تو مائے مستعمل لگا ہوا ہوتا ہے، کیاوہ کپڑا زمین پر بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
عورت کے لیے چست اور تنگ لباس پہننے کا حکم؟
سوال: عورت کاٹائٹ پاجامہ پہنناکیساہے؟ آجکل مارکیٹ میں یہ پاجامے ٹائٹس کے نام سے ہی بکتے ہیں،انہی میں پینٹ کی ایک قسم ٹائٹ بھی ہے،عورت کایہ پہننا کیساہے ؟اس کو پہن کرعورت کی پنڈلیوں کی پوری ہیئت واضح ہوتی ہے بلکہ بعض اوقات توچاک اتنے کھلے ہوتے ہیں کہ جسم توظاہرنہیں ہورہا ہوتااورنہ ہی جسم چمک رہاہوتاہے ، البتہ رانوں کی سائیڈوں کااوپرتک کے حصہ کی ہیئت ظاہر ہوتی ہے ۔
کیا ناپاک ہاتھوں سے تیل لگا سکتے ہیں؟
سوال: اگر ہاتھ میں نجاست لگ کر خشک ہوگئی ہو اور ہاتھ کو پاک نہ کیا، پھر اسی ہاتھ سے سر کے بالوں پر تیل لگایا، تو اب کیا حکم ہے؟
جواب: پر ایسی خوشبو لگانا جائز نہیں جس میں زعفران کی آمیزش ہو جبکہ عورت کے ليے جائز ہے۔ بہار شریعت میں ہے:” کفنی پہنائیں اور داڑھی اور تمام بدن پر خوشبو...
سی پی اے پی مشین استعمال کرنے سے روزے کا حکم
سوال: سی پی اے پی مشین(CPAP Machine) کو نیند کے متعلقہ بیماریوں، Sleep Apnea وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مشین کے ایک سائڈ پر ایک چھوٹا ٹینک ہوتا ہے، جس میں پانی ڈالا جاتا ہے، اس پانی کا استعمال صرف ہوا میں نمی شامل کرنے کے لیے ہوتا ہے تاکہ سانس کی نالی (ناک، گلا، پھیپھڑے) خشک نہ ہو۔ مشین ایک طرف سے ہوا کھینچتی ہے، اس کی نمی کو مقررہ مقدار پر سیٹ کرتی ہے، پھر ایک ٹیوب کے ذریعے یہ ہوا ماسک تک پہنچتی ہے، جو مریض کی ناک یا منہ کے اوپر لگا ہوتا ہے، یہ پریشر (Pressure) والی ہوا مریض کی سانس کی نالی کو نیند کے دوران بند ہونے سے روکتی ہے، جس سے وہ آرام سے سو پاتا ہے۔ اس میں کوئی دوا وغیرہ شامل نہیں ہوتی، نہ یہ اسٹیم بناتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس مشین کو روزے کی حالت میں استعمال کرنے سے روزے کا کیا حکم ہوگا؟ اس مشین کی ایک مینوفیکچرر کمپنی(Manufacturer Company) بیان کرتی ہے: “A CPAP device is a machine that treats sleep apnea by delivering air through tubing and into a mask to keep your airway open while you sleep. This process is known as sleep therapy and is designed to help you get a restful night’s sleep.” ... “(1) Machine pushes air through the tubing to the mask. (2) Mask allows pressurized air to enter the airway. (3) Humidifier adds moisture to the air you breathe.” ترجمہ: سی پی اے پی ڈیوائس ایک ایسی مشین ہے جو ماسک میں ٹیوب کے ذریعے ہوا منتقل کرنے کے ساتھ نیند میں سانس رکنے(Sleep Apnea)کی بیماری کا علاج کرتی ہے، تاکہ نیند کے دوران آپ کی ہوا کی نالی کھلی رہے۔ یہ عمل "Sleep Therapy" کہلاتا ہے، جسے اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ پُرسکون رات کی نیند لینے میں آپ کی مدد کر سکے۔ (1) مشین ٹیوب کے ذریعے ماسک کی طرف ہوا دھکیلتی ہے، (2) ماسک اس دباؤ والی ہوا کو سانس کی نالی میں داخل ہونے دیتا ہے۔ (3) ایک ہیومیڈیفائر اس ہوا میں نمی شامل کرتا ہے جس میں آپ سانس لیتے ہیں۔
کیا زکوۃ کی رقم مدرسے کے اخراجات و تعمیرات میں استعمال کر سکتے ہیں ؟
سوال: مدرسے کے اخراجات و تعمیرات پر زکوٰۃ کی رقم یا اینٹیں ، سیمنٹ وغیرہ لگا سکتے ہیں اور اس کا کیا طریقہ کار ہے ؟
ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں چند سال قبل جب سعودیہ میں تھا، تو کسی رشتہ دار نے ایک لاکھ روپے قرض مانگا، اس وقت میں نےوہاں ایجنسی کے ذریعے 2500 سعودی ریال کنورٹ کروا کر اسے ایک لاکھ روپے بھیجے تھے اور ہمارے درمیان وعدہ ہوا تھا کہ دس سال بعد قرض واپس ہوگا، اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں اور حالیہ ریٹ کے مطابق 2500 ریال کی رقم دو لاکھ کے قریب بن رہی ہے۔ اب مجھے اچانک رقم کی ضرورت پیش آ گئی ہے، تو اس میں ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ مقروض پر کتنی رقم واپس کرنا ضروری ہے، 2500 ریال یا پھر ایک لاکھ روپے پاکستانی؟ نیز معاہدہ کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے قرض کی واپسی کا مطالبہ جائز ہے؟رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے ابھی رقم واپس کرنا مشکل ہے اور جب کروں گا، تو ایک لاکھ ہی واپس کروں گا، کیونکہ آپ نے مجھے ایک لاکھ روپے ہی دئیے تھے۔
کیا عورتوں کے لیے مہندی لگا نا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورتوں کے لیے مہندی لگانا جائز ہے یا نہیں؟ نیز مہندی لگا کر وضو یا غسل کریں تو ہو جائے گا یا نہیں؟ اور آج کل بازار میں ایسی مہندی بھی ہے جس کا جرم ہاتھ پاؤں پر بن جاتا ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وضاحت فرما دیں۔ سائل:طیب مدنی(اسلام آباد)