
مجیب:ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3535
تاریخ اجراء:07شعبان المظم1446ھ/06فروری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ہاتھ میں نجاست لگ کر خشک ہوگئی ہو اور ہاتھ کو پاک نہ کیا، پھر اسی ہاتھ سے سر کے بالوں پر تیل لگایا، تو اب کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ناپاک خشک ہاتھ پر جب تیل لگے گا، تو ظاہر ہے کہ تیل کی تری سےوہ نجس ہاتھ تر ہوکر تیل کو بھی ناپاک کردے گا، اور پھر وہ ناپاک تیل سر اور بالوں کے جس جس حصے پر لگے گا، تو سب کو ناپاک کردے گا، لہذا ہاتھ، سر اور بالوں کے جس جس حصے پر وہ ناپاک تیل لگے گا، ان سب کو پاک کرنا ہوگا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے: ’’إذا نام الرجل على فراش فأصابه مني ويبس فعرق الرجل وابتل الفراش من عرقه إن لم يظهر أثر البلل في بدنه لا يتنجس وإن كان العرق كثيرا حتى ابتل الفراش ثم أصاب بلل الفراش جسده فظهر أثره في جسده يتنجس بدنه كذا في فتاوى قاضي خان‘‘ ترجمہ: جب آدمی بستر پر سویا،پھر اس بستر کو منی لگ گئی اور وہ خشک ہوگئی،پھر آدمی کو پسینہ آیا اور بستر اس کے پسینے سے تر ہوگیا تو اگر آدمی کے بدن میں اس کی تری ظاہر نہ ہو تو وہ بدن ناپاک نہیں ہوگا اور اگر پسینہ کثیر ہو یہاں تک بستر تر ہوگیا ہو پھر بستر کی تری آدمی کے جسم کو پہنچی اور اس کا اثر آدمی کے جسم میں ظاہر ہوا تو اس کا جسم ناپاک ہوجائے گا،یونہی فتاوی قاضی خان میں ہے۔(الفتاوی الھندیہ،جلد1،صفحہ47،دار الکتب العلمیہ،بیروت)
صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت میں لکھتے ہیں: ”بھیگے ہوئے پاؤں نجس زمین یا بچھونے پر رکھے، تو ناپاک نہ ہوں گے، اگرچہ پاؤں کی تَری کا اس پر دھبہ محسوس ہو، ہاں اگر اس زمین یا بچھونے کو اتنی تَری پہنچی کہ اس کی تَری پاؤں کو لگی تو پاؤں نجس ہوجائیں گے۔“(بہارِ شریعت، جلد1،حصہ2، صفحہ 393، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟