ویسلین لگی ہو تو وضو ہوگا یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ہاتھوں اور منہ پر ویسلین (Vaseline) لگے ہونے کی حالت میں وضو کا حکم
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہاتھوں اور منہ پر ویسلین (Vaseline) لگی ہو تو وضو ہو جائے گا؟
جواب
جی ہاں! ہاتھوں اور منہ پر ویسلین لگی ہو تو وضو ہو جائے گا، کیونکہ عموماً یہ جرم دار نہیں ہوتی، بلکہ اس میں صرف چکناہٹ ہوتی ہے، جو پانی جِلد تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔
چکناہٹ والی چیزیں پانی کے بدن تک پہنچنے سے مانع نہیں۔ چنانچہ درِ مختار میں ہے
(و لا يمنع) الطهارة۔۔۔ (درن)۔۔۔ و كذا دهن و دسومۃ
ترجمہ: میل اور اسی طرح تیل اور چکنائی طہارت سے مانع نہیں۔ (درِ مختارمع رد المحتار، جلد 2، صفحہ 316، مطبوعہ: کوئٹہ)
مراقی الفلاح میں ہے
ان بقاء دسومۃ الزیت و نحوہ لا یمنع لعدم الحائل
ترجمہ: تیل کی چکناہٹ اور اس کی مثل دیگر اشیاء کا باقی رہنا، پانی کے جسم تک پہنچنے میں رکاوٹ نہ ہونے کی وجہ سے وضو سے مانع نہیں۔ (نور الایضاح مع مراقی الفلاح، صفحہ 48، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4769
تاریخ اجراء: 06 رمضان المبارک1447ھ /24 فروری2026ء