logo logo
AI Search

عورت کیلئے کن دنوں میں نمازیں معاف ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عورت پر مخصوص ایام کی نمازیں معاف ہیں

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عورت کے لئے کن کن ایام میں نمازیں معاف ہیں؟

جواب

عورت کے لئے حیض اور نفاس کے ایام میں نمازیں معاف ہیں، اور ان نمازوں کی قضا بھی لازم نہیں۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے

الأحكام التي يشترك فيها الحيض و النفاس ثمانية (منها) أن يسقط عن الحائض و النفساء الصلاة فلا تقضي

ترجمہ: وہ احکام جن میں حیض اور نفاس والی خواتین مشترک ہیں، وہ آٹھ ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ حیض اور نفاس والی خواتین سے نماز ساقط ہوجاتی ہے، پس اس کی قضا بھی نہیں کی جائے گی۔ (فتاویٰ ہندیہ، جلد 1، صفحہ 38، مطبوعہ: کوئٹہ)

بہارِ شریعت میں ہے ان دنوں (حیض و نفاس) میں نمازیں معاف ہیں ان کی قضا بھی نہیں۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 2، صفحہ 380، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4767
تاریخ اجراء: 06 شعبان المعظم1447ھ / 26جنوری2026ء