logo logo
AI Search

حیض میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مخصوص ایام میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا عورت حیض کی حالت میں قصیدہ بردہ شریف پڑھ سکتی ہے؟

جواب

حیض کی حالت میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنا جائز ہے، کہ حیض کی حالت میں قرآن پاک پڑھنا جائز نہیں، قرآن پاک کے علاوہ ذکر و اذکار، مناجات دعائیں وغیرہ پڑھنے کی اجازت ہے، ہاں! بہتر یہ ہے کہ پڑھنے سے پہلے وضو یا کلی کر لے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے

و يجوز للجنب و الحائض الدعوات و جواب الأذان و نحو ذلك

ترجمہ: جُنبی اور حائضہ کے لئے مختلف دعائیں پڑھنا، اذان کا جواب دینا، وغیرہ جائز ہے۔ (فتاوى عالمگیری، جلد 1، صفحہ 38، مطبوعہ: کوئٹہ)

بہارِ شریعت میں ہے قرآن مجید کے علاوہ تمام اذکار، کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلاکراہت جائز، بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 2، صفحہ 379، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4779
تاریخ اجراء: 07رمضان المبارک1447ھ / 25 فروری 2026ء