
مالِ تجارت میں تیس بھینسیں ہوں، تو کتنی زکوٰۃ ہوگی؟
سوال: کسی کے پاس مالِ تجارت میں تیس بھینسیں ہوں، یہ بھینسیں بیچنے کے لئے خریدی ہیں،تو کیا ان پر زکوۃ ہو گی اور کتنی ہو گی؟
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
مستحق سمجھ کر زکوۃ دی، بعد میں پتہ چلا کہ وہ سید ہے تو ؟
سوال: زید نے ایک شخص کو زکوٰۃ کی نیت سے کچھ رقم دی، جبکہ زید کو اُس شخص کے معاشی حالات کی بنا پر اس بات کا ظنِ غالب تھا کہ یہ شخص مستحقِ زکوٰۃ ہے، لیکن اب کسی ذریعے سے زید کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ وہ شخص تو سید ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟ اگرادا نہیں ہوئی تو واپسی کی کیا صورت ہوگی؟ کیونکہ وہ شخص تو اُس رقم کو خرچ بھی کرچکا ہوگا؟
کیا وسیلے سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں؟
سوال: زید کہتا ہے کہ زندوں سے توسل جائز ہے، لیکن فوت شدہ سے توسل کی اجازت نہیں اور وہ اس پر وہ روایت بطورِ دلیل پیش کرتا ہے کہ جس میں حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے اللہ ! ہم تیرے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وسیلے سے دعا کیا کرتے تھے، تو تُو بارش نازل فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا(حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، ہم پہ بارش نازل فرما۔پھر ان پر بارش ہو جاتی۔(بخاری)سوال یہ ہے کہ(1)زید کا قول درست ہے یا نہیں؟(2) اگر درست نہیں، تو اس کی دلیل کا کیا جواب ہو گا؟
نابالغ یا پاگل کو زکوۃ دینے کا حکم
جواب: پر وہ قبضہ کرے،جس کے لئے قبضہ کرنا جائز ہے جیسا کہ باپ،وصی وغیرہ تو جائز ہے،یونہی مراہق بچہ جو قبضہ کرنا جانتا ہو،اسے بھی زکوۃ دی جا سکتی ہے،جیسا کہ م...
فقیرشرعی کے اکاؤنٹ میں زکاۃ بھیجنا
سوال: کیا شرعی فقیر کے اکاؤنٹ میں زکوٰۃ بھیجنے سے زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے ؟
پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ حال ہی میں پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond ) کے نام سے ایک نیا بانڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ششماہی بنیاد پر نفع بھی ملے گا اور ہر تین مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی حاملانِ بانڈ (جن کے پاس پرائز بانڈ ہو ان) میں سے کچھ افراد کو مختلف انعامی رقم بھی دی جائے گی جس طرح کہ عام پرائز بانڈ میں دی جاتی ہے۔ البتہ پریمئیم پرائز بانڈ سے متعلق آفیشل ویب سائٹ:savings.gov.pk پر اس بانڈ سے متعلق جو اشتہار آویزاں ہے اس میں مزید کچھ باتوں کی صراحت ہے۔ (1)Issued in the name of investor with direct crediting facility of Prize money and Profit into Investor's Bank Account. ترجمہ:یہ بانڈ انویسٹر کے نام پر جاری ہوگا اور نفع اور انعام ڈائریکٹ (Direct) اس کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ (2)No Risk of Loss/Theft/Burnt. ترجمہ:اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی انویسٹر کو نقصان نہ ہوگا بلکہ وہ اس کا متبادل حاصل کرسکے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بانڈ کا خریدنا، بیچنا کیسا ہے؟ اور اس پر حاصل ہونے والاششماہی نفع (Six Monthly Profit) اور ہر 3مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی جو انعامات نکلیں گے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ جائز وحلال ہیں؟
سوال: میری بہو یعنی میرے بیٹے کی بیوی جو کہ میری سگی بھانجی بھی ہے اور صاحبِ نصاب بھی نہیں ہے،کیا میں اس کو اپنی زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟
واجب ہونے والی زکوٰۃ سے زیادہ زکوٰ ۃ ادا کرنا کیسا
سوال: اگر سال بعد زکوٰۃ کاحساب لگائیں، توجو رقم زکوٰۃ میں ادا کرنی ہے وہ5892 روپے بن رہی ہے، تو کیا جتنی بن رہی ہے، اتنی ہی دینا ضروری ہے یا راؤنڈ فگر پوراکرکے 6000 روپے بھی دےسکتے ہیں؟
صدقۂ فطر کی رقم مسجد کی تعمیر میں دینا
جواب: زکوٰۃ کے ہیں، البتہ اگر مسجد کو حاجت ہو، تو حیلۂ شرعی کے ذریعے فطرہ کی رقم مسجد میں دی جاسکتی ہے ۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے :’’زکوٰۃ اور صدقہ فطر ...