
رخصتی سے پہلے طلاق ہوجائے تو حق مہر پورا دینا ہوگا یا آدھا ؟
سوال: رخصتی سے پہلے طلاق ہوجائے اورمیاں بیوی خلوتِ صحیحہ کے طور پر تنہائی میں ملاقات کرچکے ہوں لیکن میاں بیوی والے تعلقات قائم نہ کئے ہوں ،کیا اس صورت میں مہر پورا دینا شوہر پر لازم ہوگا ؟
نصاب پر سال مکمل ہونے سے پہلے مقروض ہو گئے ،تو زکوٰۃ کب لازم ہو گی؟
سوال: زیدصاحبِ نصاب ہے اوراس کی زکوۃ کا سال یکم رجب سے شروع ہوتا ہے اور اس کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں۔ شوال میں زید 12 لاکھ کے ادھار پر گاڑی خرید لیتا ہے یعنی جتنی اس کے پاس رقم ہے، اس سے زیادہ اس پر قرض آجاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کا پہلے سے جو زکوۃ کا سال چل رہا ہے، وہ جاری رہے گا یا وہ اس قرض کی وجہ سے ختم ہوگیا؟اور اب زید پر زکوۃ کب فرض ہوگی؟
کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا
سوال: ہمارے رشتہ دار ہیں وہ کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور ان کی بہو عدت میں ہے انہوں نے گھر تبدیل کرنا ہے کیا وہ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا ان کی بہو کو اسی گھر میں ہی عدت مکمل کرنی ہوگی یا گھر تبدیل کرنے پر وہاں بھی کرسکتی ہے ؟
دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟
جواب: پر عمل کرنے اور دار الحرب میں دیگر شرائط کی موجودگی میں نمازِ جمعہ و عیدین ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک جمعہ و عیدین کے...
آخری دنوں میں حج قران یا تمتع کی نیت کرنے والی عورت کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو حکم
جواب: پر مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرے کی ادائیگی لازم نہ ہوگی،بلکہ وہ مکہ مکرمہ پہنچ کر احرام کی حالت میں رَہ کر ایام حج کے شروع ہونے کا انتظار کرے گی اور ایام...
واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟
میاں بیوی کا 15 سال ایک دوسرے سے الگ رہنے کے بعد ایک ساتھ سفر کرنا
سوال: میں امریکہ میں رہتی ہوں، شادی کو 27 سال ہوچکے ہیں، کم و بیش 15 سال سے ہم میاں بیوی ایک ہی شہر ،ایک ہی ایریا میں الگ الگ رہتے ہیں، میاں بیوی والے کوئی تعلقات نہیں، بات چیت ملنا جلنا ہوتا ہے، ہمارے درمیان طلاق وغیرہ نہیں ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ایسے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرسکتی ہوں یا عمرہ پر جا سکتی ہوں؟
تیسرے حیض میں عدت کب مکمل ہوگی؟
سوال: طلاق کی عدت تین حیض ہے، اگر عورت کی عادت سات دن ہو، تو تیسرے حیض میں ساتویں دن خون بند ہونے پر عدت ختم ہوجائے گی یا دس دن مکمل کرنے ہوں گے؟
نذر و منت ماننے کا حکم، کیا منت ماننے سے حدیث پاک میں منع کیا گیا ہے ؟
جواب: پر نذرماننے کی عادت نہ بنالو، کہیں بعد میں اس کو پورا کرنا مشکل ہوجائے۔ (2)یا مراد یہ ہےکہ صرف نذر کی صورت میں ہی صدقہ و خیرات نہ کیا کرو کہ یہ کنجو...
سوال: اگر کسی کے شوہر کی وفات ہو جائے اور وفات سے پہلے شوہر نے بیوی سمیت پوری فیملی کے عمر ہ پر جانے کی ترکیب بنائی ہوجس کا ویزہ بھی لگ گیا ہو اور ائیر ٹکٹ بھی آ گئی ہواور عمرہ پر جانے سے پہلے شوہر انتقال کرجائے تو کیا اس صورت میں عورت عدت کی حالت میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاسکتی ہےجبکہ اس کے ساتھ، بالغ بچے بھی ہوں؟