
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نمازِعصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اُس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض،سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہوگا؟
جمعہ مبارک کہنا کیسا؟ - جمعہ کی مبارک باد دینے کا حکم
جواب: نماز کے بعد مصافحہ کرنا ۔ (فتاوی حدیثیہ ، ص150 ، مطبوعہ کراچی) البتہ اگر کوئی شخص ان تمام دلائل کے باوجود بھی جمعہ کی مبارکباد کو ناجائز سمجھتا ...
پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟
سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟
شوال کے چھ روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی اکٹھی نیت
سوال: کیا شوال کے چھ نفل روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی نیت اکٹھی ہو سکتی ہے؟ کہ دونوں نیتوں سے 13,14,15 شوال کے روزے رکھیں جائیں اور ایامِ بیض اور شوال کے روزوں کا ثواب ملے، نیز تین مزید روزے بھی رکھ لیے جائیں گے تاکہ چھ پورے ہو جائیں؟
سنت کا مفہوم کیا ہے ؟ نیز سنت کو عرب کلچر کہہ کر چھوڑ دینا کیسا ؟
جواب: نمازوں میں فرضوں کی ادائیگی سے پہلے اور بعد میں کچھ رکعات بطور سنت ادا کی جاتی ہیں اور اسی طرح نماز کے قیام، رکوع و سجود کو ادا کرنے کے طریقہ کار بھی ...
جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو، اس کے لیے تشہد میں انگلی سے اشارے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سیدھا ہاتھ پیدائشی شَل ہوا ہے یعنی مرجھایا ہوا ہے، جس وجہ سے یہ ہاتھ بالکل بے جان ہے اور کام نہیں کرتا۔ سارے کام بائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔نماز سے متعلق پوچھنا ہے کہ نماز میں تشہد میں جب انگلی اٹھاتے ہیں، تو اس وقت میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میں بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاؤں یا بالکل نہیں اٹھاؤں گا؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جائے نماز کے نیچے نجاست لگی ہو، تو نماز کا حکم ؟
سوال: میں نے جائے نماز پر نماز پڑھی ،نماز پڑھنے کے بعد دیکھا تو جائے نماز کے نیچے ایک درہم سے زیادہ نجاست غلیظہ لگی ہوئی تھی،مگر جائے نماز کافی موٹی تھی ،اس نجاست کا اثر اوپر کے حصے کی طرف ظاہر نہیں ہواتھا ،اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں ؟
سوال: ہم کچھ ساتھی تھے سب کی نماز قضا ہوگئی،اب ایک مسجد میں رُک کر سب کو قضا نماز پڑھنی تھی، تو ہم اکیلے پڑھ رہے تھے کہ ایک عالم صاحب نے قضا کی جماعت شروع کر دی۔تو کیا قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟ نیز میں نے نماز شروع کر دی تھی، تو میرے لیے کیا حکم تھا؟
نفل نماز اور دینی مسائل کے مطالعہ میں سے کیا افضل ہے ؟
سوال: کیا نفل نماز پڑھنا بہتر ہے یا کتب مسائل کا مطالعہ میں زیادہ ثواب ہے؟
بچے کے بیمار ہونے پر والدہ کا سونے کی انگوٹھی صدقہ کی نیت سے نکالنا
سوال: بچہ بیمار ہُوا، بچے کی والدہ نے صدقے کی نیت سے سونے کی انگوٹھی(رنگ) نکال کر بچے کے سَر( ہیڈ) کے اوپر پھیر دی البتہ زبان سے منت کاکوئی جملہ ادا نہیں کیا۔ اللہ کی رحمت سے بچہ صحت یاب ہوگیا اب عرض یہ ہے کہ اس صورت میں انگوٹھی صدقہ کرنی ہو گی یا اِس کے برابر رقم بھی صدقہ کی جاسکتی ہے؟