
جانور ذبح کرتے ہوئے سر الگ ہوجائے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کے جانور مثلا ً بکرے کو ذبح کرتے ہوئے اس کی چار رگیں کاٹی گئیں، لیکن اس کاسر بھی جدا ہو گیا، تو کیا ایسے جانور کی قربانی ہو جائے گی؟ نیز اس جانور کا گوشت کھانا کیسا؟ سائل: انصر عباسی (مری)
مسافر کی قربانی کا شرعی حکم اور وضاحت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی صاحبِ نصاب شخص ایامِ نحر کے پہلے دو دن تک تو مقیم ہے لیکن آخری دن اس نے سفر کرنا ہے اور وہ سارا دن اس کا سفر میں گزرجائے گا تو کیا اس صورت میں اس پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟(سائل : محمد جمشید)
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارے یہاں مدرسہ میں اجتماعی قربانی کااہتمام ہواجس کے جانورکی خریداری کے لئےہماراکراچی سےمیرپورخاص جاناہواکیونکہ وہاں کم قیمت میں جانورمل جاتے ہیں اوراس کام میں ایک دن صَرف ہوا۔پھرقربانی کے بعدہم نےاَخراجات کاحساب کیادیکھاگیاکہ کافی مقدارمیں رقم بچ گئی توجن لوگوں نےجانورلانے اوروزن کرکے گوشت تقسیم کرنے میں معاونت کی اوراپناوقت دیااُس باقی ماندہ رقم سے اُن کی اُجرت طے کی اوراُنہی کی اجازت سے وہ رقم مدرسہ میں دے دی جبکہ اُن کی اُجرت پہلےمقررنہ کی گئی اورقربانی فارم میں ان کوتنخواہیں دینے کاذکربھی نہیں تھا۔اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں؟ سائل:محمدتنویر
حاملہ جانور کی قربانی کا شرعی حکم اور فقہی رہنمائی
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری دو گائیں ہیں، ہمارا بقر عید پر اُن میں سے ایک کو ذبح کرنے کا ارادہ ہے،لیکن اُن میں سے ایک عرصہ چارماہ سےاور دوسری چند روز سے حاملہ ہے، اگر ہم اُن میں سے کسی کو ذبح کر دیں، تو قربانی ادا ہو جائے گی؟
قربانی کے جانور کی دُم کٹنے میں بال شامل ہوں گے یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہارشریعت وغیرہ کتب فقہ میں جانورکی دم کے متعلق تحریرہے کہ اگروہ تہائی سے زیادہ کٹ گئی ہے ، تواس کی قربانی نہیں ہوسکتی ۔یہ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس مقدارمیں دم کے لٹکتے ہوئے بال بھی شامل ہیں یانہیں یعنی اگرجانورکی دم کاکچھ حصہ کٹا اوربقیہ لٹکتے بال کٹے کہ اگردونوں کوجمع کرکے دیکھاجائے ، توتہائی سے زیادہ مقداربن جاتی ہے اوراگربالوں کوشامل نہ کیاجائے ، صرف دم کاگوشت ہی شمارکیاجائے ، تووہ تہائی سے کم ہے ، تواس صورت میں جانورکی قربانی ہوسکے گی یانہیں ؟
کان کٹے جانور کی قربانی کا شرعی حکم
سوال: جانور کے کان پر کٹ لگا ہوا ہو شناخت کے طور پر، تو ایسے جانور کی قربانی ہو سکتی ہے ؟رہنمائی فرما دیں۔
حج کی قربانی کسی ادارے کے ذریعے کروانا
سوال: کیا حج میں قربانی Islamic development bankکے ذریعے کرسکتے ہیں؟
قربانی کا وقت کب سے کب تک ہے ؟
سوال: قربانی کا جانور کب تک ذبح کر سکتے ہیں یعنی صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک بھی ذبح کر سکتے ہیں؟
قربانی کے جانور پر سواری کرنے کا حکم
سوال: کیا قربانی کے جانور پر سواری کر سکتے ہیں؟
قربانی نہ کرنے والے کا بکری صدقہ کرنے سے متعلق سوال
سوال: ایک شخص جس نے قربانی واجب ہونے کے باوجود کچھ سالوں تک قربانی نہیں کی،اب وہ اس کے بدلے جو بکری کی قیمت صدقہ کرے گا تو یہ صدقہ واجبہ ہوگا یا نافلہ؟اور کیا بکری کی قیمت شرعی فقیر کو دینا ہی ضروری ہے ؟