
حج و عمرہ کے ایجنٹس کا، فی پاسپورٹ کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا اسٹیٹ کا کام ہےہم کسی کو کام دلواتے ہیں مثلاً کسی کارپینٹر کو کچن کا کام دلواتے ہیں توہم اسے کہتے ہیں کہ ہمارا کمیشن رکھ لیجئے گا وہ ہمارا کمیشن رکھ کر کسٹمر کو پیسے بتاتا ہے کہ اتنے میں کام ہوگا بعد میں وہ ہمیں ہمارا کمیشن دے دیتا ہے۔ اسی طرح حج و عمرہ کے کام میں اس طرح ہوتا ہے کہ ہم ان سے فی پاسپورٹ کے حساب سے بات کر لیتے ہیں کہ ہمارے ذریعے سے جتنے افراد جائیں گےفی پاسپورٹ کے ٹریول ایجنسی والے سے پانچ ہزار دوہزار وغیرہ کمیشن لے لیتے ہیں۔ ہمارا اس طرح کام کرنا کیسا ہے؟
حلق کے بعداحرام کی چادروں میں نفلی طواف
سوال: اگر کسی نے مکمل عمرہ کر کے حلق بھی کر لیا تو کیا احرام اتارے بغیر اسی حالت میں نفل طواف کر سکتا ہے؟
احرام کی حالت میں ہاتھ کے تھوڑے سے حصے پر خوشبو لگی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر احرام کی حالت میں ہاتھ کی انگلی کے اوپر والے پَورے کے ایک چھوٹے سے حصے پر عطر لگ جائے اور خوشبو بھی بس اُسی جگہ سے آ رہی ہو، پُورے ہاتھ یا دوسری انگلیوں سے نہیں آ رہی تو کیا اُس پر دَم لازم ہو گا؟
احرام کی حالت میں بال جھڑجائیں توکیاحکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص عمرے کےلیے جائے اور حالت احرام میں عمرہ مکمل کرنے سے پہلے اس کے سر یا داڑھی کے بال جھڑ جائیں تو کیااس پر کوئی جرمانہ لازم ہوگا؟
طواف کے دوران عورت کو حیض آجائے تو کیا کرے؟
سوال: طواف کے دوران عورت کو حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟ نیز عمرہ تو اب حیض ختم ہونے کے بعد ہی مکمل ہوگا لیکن اب احرام کی حالت میں اتنے دن کیسے گزارے؟
کیا احرام سے باہر ہونے کے لئے عورت بھی حلق کرے گی ؟
سوال: کیا احرام سے باہر ہونے کے لئے خواتین حلق کریں گی،اس کا طریقہ کیا ہے؟
عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟
حالتِ احرام میں سر ڈھانپ کر نماز پڑھ لی، تو حکم؟
سوال: حالت احرام میں مرد نے بھولے سے سرڈھانپ کےنماز پڑھ لی، کیا اس سے دم لازم ہوگا ؟نیز دم دینا حدود حرم میں ضروری ہے یا وطن واپس آکر بھی دیا جا سکتاہے؟
احرام کی حالت میں بیوی کا ہاتھ پکڑا، جس سے شہوت محسوس ہوئی، تو حکم
سوال: اگر زید نے احرام کی حالت میں زوجہ کا ہاتھ پکڑا یا ہاتھ پر ہاتھ رکھا، جس سے شہوت محسوس ہوئی اور عضوِ تناسل میں بھی حرکت ہوئی، تو اب دونوں پر دم لازم آئے گا یا کوئی اور حکم ہوگا؟
احرام میں پردہ چہرے کی ایک طرف لگ گیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: احرام کی حالت میں بس میں سوار تھے، کھڑکی والی سائیڈ پر بیٹھے تھے، دورانِ سفر کھڑکی پر لگا پردہ چہرے کی ایک طرف کچھ حصہ پر مس ہوگیا، تو اب کیا کرنا ہوگا؟