
الٹی قمیض پہن کر نماز شروع کردی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید نے بے توجہی میں الٹی قمیص پہن کر نماز شروع کر دی ۔ دوران نماز اس کی توجہ گئی کہ اس نے قمیص الٹی پہنی ہوئی ہے تو اب وہ نماز جاری رکھے یا توڑ دے ؟
سفر میں جانے پر اور واپس شہر پہنچنے پر قضا ہونے والی نماز کا حکم
سوال: (1)میں 110 کلو میٹر سفر کے ارادے سے اپنے شہر سے نکلا، اس وقت ظہر کا وقت تھا، میرا ارادہ تھا کہ شہر سے نکلنے کے بعد ادا کر لوں گا، لیکن دورانِ سفر میں اس نماز کو ادا نہ کر سکا، اب اس کی قضا کرنی ہے، تو کتنی رکعات قضا کرنی ہوں گی؟(2) میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ سفر کر کے واپس اپنے گھر آرہا تھا اور ٹرین میں نمازِ عصر ادا نہیں کر سکا، ٹرین جب میرے شہر میں داخل ہوئی، اس وقت نماز کا وقت ختم ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے، ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی نماز کا وقت ختم ہوچکا تھا، اس نماز کی قضا کرتے ہوئے کتنی رکعات ادا کرنی ہوں گی؟
سورہ فاتحہ کی ایک آیت یا کچھ حصہ بھول جانے سے نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سے کسی رکعت میں بھولے سے سور ۂ فاتحہ کی ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ رہ جائےاور آخرمیں سجدہ سہو کیےبغیر یونہی نماز مکمل کر کےنماز توڑنے والا کوئی عمل بھی کر لیا ،تو اس نماز کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کے بھولے سے رکوع کر لیا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: نماز کے آخر میں سجدۂ سہو کرے، اگر دوبارہ رکوع نہ کیا تو نماز نہیں ہوگی اور اگر سجدے سے پہلے یاد آنے کے باوجود سورت کے لیے نہ لوٹا، تو قصداً ترکِ واجب...
نماز پڑھنے کے بعد یاد آیا کہ وضو نہیں تھا، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: بے وضو اگر کوئی نماز پڑھ لے بعد میں یاد آئے کہ وضو تو تھا نہیں تو اب وہ کیا کرے؟ اگر اسی نماز کا وقت ابھی باقی ہو تو دوبارہ پڑھ لے ؟ اور اگر وقت نکل چکا ہو تو کیا قضا پڑھے؟
سوال: نمازِ تراویح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دور میں نہیں پڑھی جاتی تھی اور نہ ہی قرآن میں اس کے پڑھنے کا حکم ہے،تو تراویح کی نماز کب شروع کی گئی اور کس نے حکم دیا ہے؟
ثناء پڑھتے ہوئے خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہونے کا حکم
جواب: نماز میں بھول جائے اور ایک رکن یعنی تین سبحان اللہ کہنے کی مقدار سوچتا رہے اور اس سوچنے سے نمازکے فرض یا واجب کی ادائیگی میں تاخیر لازم آئے، تو اس صو...
آشوب چشم کے باعث آنکھ سے مسلسل پانی نکل رہا ہو توکیا کریں ؟
سوال: آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی ) ہےجس سے پانی نکلتا رہتا ہے ، یہ ہمیں معلوم ہے کہ اس صورت میں آنکھ سے بہہ کر باہر آنے والا پانی ناپاک ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،لیکن وہ مسلسل آتا رہتا ہے بالخصوص سجدے میں، تو نماز کیسے پڑھیں گے؟
قضا نماز پڑھنے والے کے لئے تکبیرات تشریق کہنے کا حکم
سوال: اگر کوئی منفرد شخص ایام تشریق میں کوئی قضا نماز پڑھے تو اس پر اس قضا نماز کے بعد تکبیرات تشریق کہنا واجب ہے یا نہیں ؟
عورت کا باریک کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ؟
سوال: عورت اگر اتنے باریک کپڑے پہنے جس میں جسم کی رنگت ظاہرہویا باریک دو پٹہ اوڑھے جس سے بالوں کی سیاہی ظاہر ہواور جسم کے جن اعضاء کو چھپانا ضروری ہے وہ کپڑوں سےجھلکیں توایسی صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟