سرچ کریں

Displaying 381 to 390 out of 6934 results

381

مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟

381
382

نبی پاک کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی

جواب: پر کثیر لوگ، اکابر علماء اور متاخرین میں سے عام فقہاء، محدثین اور متکلمین ہیں کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جسم اور روح مبارک کے ساتھ سیر فرمائی اور...

382
383

بچی کا نام "حائقہ" رکھنا

جواب: پر نام رکھا جائے کہ اچھوں کے نام پرنام رکھنا مستحب ہے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اور اس سے امید ہے کہ ان اچھ...

383
384

محمد حسنین نام کا معنی اور رومیسہ نام کا مطلب؟

جواب: پر رکھا جائےکہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔اورحدیث پاک پربھی عمل ہوگاکہ جس میں فرمایاگیا:"اپنے اچھوں کے نام...

384
385

کیا یہ حدیث ہے کہ مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے ؟

جواب: پر دیگر چند روایات شاہد ہیں ۔ محدثینِ کرام علیہم الرضوان کے اقوال : علامہ سخاوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ ”المقاصد الحسنۃ“میں لکھتے ہیں : ”ح...

385
386

عورت پر شوہر اور والد میں سے زیادہ حق کس کا ہے ؟

سوال: زینب کا نکاح حسن سے ہوا،زینب اور حسن دونوں اچھی زندگی گزاررہے ہیں ،زینب کا میکہ اسی شہر میں قریب ہی ہے ۔زینب جب میکے جاتی ہے، تو اس کے والد کئی مرتبہ زینب کو اپنے میکے میں کئی کئی دن تک روکے رکھتے ہیں،جس پرحسن راضی نہیں ہے۔کئی مرتبہ بحث و تکرار بھی ہوجاتی ہے۔زینب کے والد یہ کہتے ہیں کہ چونکہ میں تمہارا والد ہوں ،لہذا میں جو کہوں گا اسی پر عمل کرنا ہوگا ،اگرمیرے مقابلے میں تم نے کسی بھی معاملے میں کسی دوسرے کو ترجیح دی، تو تم گنہگار ہوگی۔ 1۔پوچھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں زینب کس کی بات مانے؟ شوہر کی یا والد کی؟ 2۔شوہراگرباہرکے ملک چلا جاتا ہے ،اور وہ بیوی کو اپنےماں باپ کے ساتھ اپنے گھرچھوڑ جاتا ہے،اور وہیں رہنے کی تاکید کرتا ہے۔بیوی بھی وہاں رہنے پرراضی ہو اوراسے شوہرکے رشتہ داروں سے ایذاء بھی نہ ہو،عزت وحرمت پربھی کوئی فتنہ نہ ہو،مگرزینب کے والد کہیں کہ یہ ہمارے گھر ہی رہے گی، تو اس صورت میں بھی بتائیں کہ شوہرکی بات مانی جائے گی یا والد کی؟ نوٹ: سوال میں درج نام فرضی ہیں ۔

386
387

عبدان کا معنی اورعبدان نام رکھنا کیسا؟

سوال: اللہ پاک نے مجھے بیٹا عطا فرمایا ہے، ہم نے گھر والوں کے مشورے سے جو نام رکھا ہے وہ" عبدان"ہے، اس کا گوگل پر معنی دیکھا تووہاں یہ ملاکہ یہ عبد سے نکلا ہے، معنی ہے:" عبادت گزار"شاید اس نام کے بارے میں گھر میں کچھ اختلاف ہوگیا ہے ، جب ہم نے کسی مفتی صاحب یا ناموں والی کتاب کی طرف رجوع کیاتو اس نام کی طرف کوئی رجحان نہیں پایا ، آپ بتائیں کہ کیا عبدان نام رکھ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے ؟

387
388

وصال کے بعد لفظ "یا" کے ساتھ پکارنے کا ثبوت

سوال: ہم جو صلاۃ و سلام وغیرہ پڑھتے ہیں ، تو اس میں لفظ یا ، کا استعمال کرتے ہیں ، تو مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ( یا )کے ذریعے پکارنا ، اس پر کیا کوئی دلیل ہے ، ایک دوست مجھ سے دلیل مانگ رہا ہے ۔

388
389

نماز میں اردو میں دعا مانگنے کا حکم

جواب: پر مبنی ہے، تو اگر کوئی عربی میں قراءت و دعا کرسکتا ہو اور غیر عربی میں قراءت و دعا کرے تو اس کی نماز کے فساد و عدمِ فساد میں امام اعظم اور صاحبین ...

389
390

گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟

جواب: پر اسے دھات سے بنی انگوٹھی ہی قرار دیا جائے گا۔ اور شریعت مطہرہ کی جانب سے مرد کوچاندی کی صرف ایک نگ کی ایک انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے جس کا وزن س...

390