حائقہ نام رکھنا اور اور اس کا مطلب

بچی کا نام "حائقہ" رکھنا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

بچی کا نام "حائقہ" رکھنا کیسا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

حائقہ کامعنی ہے ”احاطہ کرنے والی“، یہ نام رکھنا شرعاً جائز ہے۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے ازواجِ مطہرات و صحابیات و صالحات رضی اللہ عنھن کے ناموں پر نام رکھا جائے کہ اچھوں کے نام پرنام رکھنا مستحب ہے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اور اس سے امید ہے کہ ان اچھوں کی برکت بچی کے شامل حال رہے گی۔ تاج العروس میں ہے

"{حاق بِهِ الشَّيْء} يَحِيق {حيقاً} و حيوقاً {و حيقاناً الْأَخير بِالتَّحْرِيكِ أحَاط بِهِ فَهُوَ} حائق۔" (تاج العروس، جلد 25، صفحہ 211، مطبوعہ کویت)

الفردوس بماثور الخطاب میں ہے

"تسموا بخياركم"

ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد 2، صفحہ 58، حدیث 2328، دار الكتب العلمية، بيروت)

امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: "حدیث سے ثابت کہ محبوبان خدا انبیاء و اولیاء علیہم الصلوۃ و الثناء کے اسمائے طیبہ پر نام رکھنا مستحب ہے جبکہ ان کے مخصوصات سے نہ ہو۔" (فتاوی رضویہ، ج 24، ص 685، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "انبیائے کرام علیہم الصلاۃ و السلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔" (بہار شریعت، جلد 3، حصہ 15، صفحہ 356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ کامطالعہ مفیدرہے گا۔ اس میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے اسلامی نام بھی لکھے ہوئے ہیں، وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھا جا سکتا ہے۔ نیچے دئے گئے لنک سے یہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: WAT-3921

تاریخ اجراء: 15 ذو الحجۃ الحرام 1446 ھ / 12 جون 2025 ء