سرچ کریں

Displaying 381 to 390 out of 5801 results

381

چار رکعت والی فرض نماز پڑھتے ہوئے چھ رکعت پڑھ لیں ، تو کیا حکم ہے

سوال: چاررکعت والی فرض نماز میں پانچویں رکعت شروع کردی اور اس کا سجدہ بھی کرلیا، اس صورت میں اگر اس نے چھٹی رکعت بھی پڑ ھ لی، تو کیا یہ چھ رکعتیں پوری نفل ہو جائیں گی اور فرض باطل ہو جائیں گے یا پھر ان چھ میں سے چار رکعت فرض ادا ہو گئے اورباقی دو رکعت نفل ہوجائیں گی؟

381
382

جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟

382
383

جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔

383
384

عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نمازِعصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اُس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض،سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہوگا؟

384
385

جمعہ کا خطبہ میں بیٹھنے کا طریقہ

سوال: جمعے کا خطبہ کس انداز سے بیٹھ کر سننا حدیث سے ثابت ہے ؟

385
386

نفلی روزے میں منت کے روزے کی نیت کرنےکا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نفل روزہ رکھتی ہوں جیسے ذوالحجہ کا روزہ ہے تو کیا میں اس میں منت کے روزے کی نیت کر سکتی ہوں؟

386
387

مسلم و غیر مسلم کے کپڑے ایک ساتھ دھلنے پر پاکی ناپاکی کا حکم

جواب: کرام بغیر دھوئے نماز پڑھنے کو درست قرار دیتے ہیں،حالانکہ کفار کی بے احتیاطیاں کس کو نہیں معلوم کہ وہ نہ تو استنجاء کا اہتمام کرتے ہیں،نہ پیشاب و شراب ...

387
388

پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟

سوال: ایک امام صاحب پائنچوں سے شلوار فولڈ کر کے نماز پڑھاتے ہیں۔ ہم نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ وہ جواباً کہتے ہیں کہ دین میں اتنی سختی نہیں ہے اور اب تک اِسی انداز میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نماز میں کپڑا پائنچوں سے فولڈ کرنے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ کیا اسلام اِس کی اجازت دیتا ہے یا ممنوع ہے؟

388
389

ضحوی کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کرنا

سوال: زوال یعنی ضحوۂ کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟ سحری میں آنکھ نہیں کھلی اور نمازِ فجر کے وقت ذہن کچا پکا سا تھا ، ابھی ضحوۂ کبری سے پہلے نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟

389
390

نفل نماز کے دوران حیض شروع ہوجائے، توکیاحکم ہے ؟

جواب: کرنی ہو گی۔ بہار شریعت میں صدرالشریعہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: ’’نماز پڑھتے میں حیض آ گیا یا بچہ پیدا ہوا، تو وہ نماز معاف ...

390