
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟
امام کا نماز کے بعد اجتماعی دعا کروانا کیسا؟
سوال: ہرنمازکے بعدامام صاحب کااجتماعی دعاکروانا کیسا ہے؟بعض لوگ اسے بدعت کہتے ہیں ،قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب عطا فرمائیے ۔
رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟
جواب: نمازکولوٹانے کا حکم دیا جائے گا، جیسا کہ یہ حکم ہراس نماز میں ہے جو کراہت کے ساتھ ادا کی گئی ہو۔ (حلبۃ المجلی، جلد2صفحہ155،مطبوعہ بیروت) علامہ اب...
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
کیا صرف درودِ ابراہیمی ہی درود ہے ؟
جواب: نماز قائم کرو اور زکوۃ دو یونہی اللہ تعالی کا فرمان حج اور عمرے کو اللہ تعالی کے لیے پورا کرو ۔ بل آیت مبارکہ میں دونوں کو جمع کرنے میں واضح دلالت ہے ...
عورت اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1)کیا اسلامی بہن کی نماز ادا ہوجانے کے لیے اذان سننا شرط ہوتی ہے ؟ یعنی اگر وہ نماز کا وقت شروع ہوجاتے ہی اذان سے پہلے اپنی نماز مکمل کرلے ،تو کیا نماز ہوجائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا ہوگی ؟ (2)جب تک جمعہ کے دن جمعہ کی نماز مسجد میں ختم نہ ہوجائے عورتیں گھروں میں ظہر کی نماز نہ پڑھیں، اگر پڑھیں گی تو ان کی نماز نہیں ہوگی!کیا یہ بات درست ہے ؟ (3) مَردوں کو فجر آخری وقت میں اور عورتوں کومغرب آخری وقت میں پڑھنی چاہیے۔کیا یہ بات درست ہے؟
جواب: نماز کےباہر آیتِ سجدہ کی تلاوت کا ہے،اگر نماز میں تلاوت کے دوران آیتِ سجدہ پڑھی ،تو اُس کا سجدہ نماز میں ہی فوراً کرنا واجب ہے،یہاں تک کہ دو تین ا...
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟