سرچ کریں

Displaying 381 to 390 out of 3857 results

381

بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔

381
382

لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔

382
383

آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔

383
384

عید والے دن نمازِ عید سے پہلے اور بعد میں نفل پڑھنا

سوال: سنا ہے کہ نماز عید سے قبل مطلقاً کسی بھی جگہ اور نماز عید کے بعد عید گاہ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس سے مراد کون سی کراہت ہے ؟تحریمی یا تنزیہی؟اگر کسی نے نفل نماز ادا کرلی تو اس کے لئے کیاحکم ہے ؟

384
385

موٹیویشنل ویڈیو بنانا شرعی طور پر کیسا ہے ؟

جواب: ضروری ہےکہ تمام باتیں مستندکتابوں سے دیکھ کر بیان کی جائیں ،بغیرتحقیق کے،سنی سنائی روایتیں نہ بیان کی جائیں۔ یادرہے کہ !دینی مسائل اورقرآن وحدیث ک...

385
386

موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟

جواب: ضروریاتِ شرعیہ ، ممنوع کاموں کو مباح کر دیتی ہیں، لہذا جب کوئی ممنوع شرعی پایا جائے اور دو خرابیوں میں سے کسی ایک کا ارتکاب لازم اور ضروری ہو، تو ہلکی...

386
387

کمیٹی (B.C)جمع کرنے والے سے کمیٹی کی رقم چوری ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟

جواب: ضروری ہوگا۔ تمہیدی گفتگو سمجھنے کے بعد نفسِ مسئلہ کاجواب یہ ہے کہ اگر منتظم کے پاس کمیٹی کی جمع شدہ رقم کی حیثیت قرض کی تھی یاوہاں کاعرف یہ ہوکہ ...

387
388

جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا

سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟

388
389

نماز خوف کی وضاحت

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز خوف سے کیا مراد ہے؟

389
390

کیا ایک ہی وقت میں دو جگہ بیعت ہوسکتے ہیں؟

جواب: ضروری ہے(۱)صحیح العقیدہ سنی ہو(۲)اپنی ضرورت کے مسائل جانتا ہو(۳)اس کا سلسلہ باتصالِ صحیح حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہو(۴)فاسقِ معلن نہ ہو۔ ...

390